کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی یہاں دنیا میں مشہور صوفی بزرگ خواجہ معین الدین چشتی کی بارگاہ میں مخمل کی چادر اور عقیدت کے پھول چڑھا کر حاضری دیں گی۔ درگاہ سے وہ پشکر بھی جائیں گی، جہاں مقدس پشکر سروور کی پوجا کرنے کے ساتھ ساتھ وہ کائنات کے خالق بھگوان برہما کا آشیرواد لیں گی۔West Bengal CM Mamata Banerjee Will Visit Ajmer Sharif On 7th December
باخبر ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ بنرجی 6 دسمبر کو اجمیر کے دورے کے لئے کشن گڑھ ہوائی اڈے پہنچیں گی۔ وہاں سے وہ درگاہ پشکر کے بعد کشن گڑھ ہوائی اڈے سے دوبارہ دہلی کے لیے روانہ ہوں گی۔
اجمیر ضلع انتظامیہ کے پاس جہاں وزیر اعلیٰ بنرجی کے مجوزہ دورے کی اطلاع ہے، وہیں درگاہ کے خادم سید واحد چشتی بھی بنرجی کے دورے کی تصدیق کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:CM Mamata Banerjee وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی 5 دسمبر کووزیراعظم مودی سے ملاقات متوقع
قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلی بنرجی مغربی بنگال کا وزیر اعلی بننے کے بعد پہلی بار اجمیر اور پشکر کا دورہ کریں گی۔ سیکورٹی کے نقطہ نظر سے بنگال حکومت کی سیکورٹی ٹیم بھی انتظامات دیکھنے اجمیر آئے گی اور اجمیر ضلع انتظامیہ سے تیاریوں کے بارے میں بات چیت کرے گی۔West Bengal CM Mamata Banerjee Will Visit Ajmer Sharif On 7th December