جنوبی 24 پرگنہ:مغربی بنگال کے ضلع جنوبی 24 پرگنہ میں گنگا ساگر میلے کی افتتاحی تقریب کو خطاب کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔بلیقس بانو کے کیس میں جو فیصلہ آیا ہے وہ عام لوگوں کے لئے حوصلہ افزائی ہے۔اس سے بڑی بات اور کیا ہو سکتی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ جن لوگوں نے جرم کیا تھا ان کے خلاف بالکل درست فیصلہ آیا ہے۔ اس سے جرم کرنے والوں کے دلوں میں خوف پیدا ہو گا۔اس فیصلے سے عام لوگوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔یہ ایک اہم فیصلہ ہے۔اس فیصلے کو لوگ برسوں تک یاد رکھے گے۔
غور طلب ہے کہ بسپریم کورٹ نے 2002 کے گجرات فسادات کے دوران بلقیس بانو کی اجتماعی عصمت دری اور ان کے خاندان کے سات افراد کے قتل کے معاملے میں عمر قید کی سزا پانے والے 11 مجرموں کو 2022 میں قبل از وقت رہائی کے گجرات حکومت کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے پیر کو منسوخ کر دیا عدالت عظمیٰ نے ملزمان کو دو ہفتوں میں سرنڈر کرنے کا حکم دیا ہے۔
جسٹس بی وی ناگرتنا اور جسٹس اجل بھویان کی بنچ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اس معاملے میں سزا معافی کے معاملے پر فیصلہ لینا گجرات حکومت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، اس لیے معافی کے فیصلے کو منسوخ کیا جاتا ہے۔بنچ نے کہا کہ اس کیس کی سماعت مہاراشٹر کی عدالت میں ہوئی تھی، اس لیے معافی کا فیصلہ لینا وہاں کی حکومت کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بلقیس بانو پر فیصلے سے بی جے پی کی خواتین مخالف سوچ بے نقاب، راہول پرینکا
عدالت عظمیٰ نے بلقیس کی درخواست اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت مکمل ہونے کے بعد 12 اکتوبر 2023 کو اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔