کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال میں سرمایہ کاری میں کوئی مسائل نہیں ہے ۔زمین سے لے کر مواصلات تک، تربیت یافتہ مزدوروں سے لے کر سرکاری سہولیات تک سب بنگال میں موجود ہے .وہ چار دن میڈرڈ میں تھیں۔ گزشتہ اتوار کو بارسلونا پہنچی ہیں۔ منگل کی صنعت کانفرنس ایل پیلس ہوٹل کے گرینڈ ویا ہال میں منعقد ہوئی۔ جیسا کہ میڈرڈ میں، چیف ایڈوائزر الپن بنرجی پروگرام کے انعقاد کے انچارج تھے۔ اسپین میں ہندوستانی سفیر دنیش پٹنائک مقررین میں شامل تھے۔ انہوں نے اپنی تقریر میں بنگال میں سرمایہ کاری کے فوائد پر بھی روشنی ڈالی۔ ہندوستانی صنعت کی جانب سے امبوجا ریئلٹی کے چیئرمین ہرش نیوٹیا، ٹیٹا گڑھ ویگن لمیٹڈ کے وائس چیئرمین امیش چودھری، ہند نژاد صنعت کار کمل متل، ریلائنس انڈسٹریز کے صدر ترون جھن جھن والا اور فینسیا لمیٹڈ کے چیئرمین رمیش جونیجا نے بنگال میں سرمایہ کاری کے اچھے ماحول پر روشنی ڈالی۔
ایک زمانے میں بنگال میں بند اور ہڑتال صنعت کاروں کے لیے پریشان کن بات تھی۔ بارسلونا میں تاجر برادری کے سامنے یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ’’پہلے بنگال میں ہڑتالوں کا مسئلہ تھا۔ کام کے کئی دن ضائع ہو جاتے تھے ۔ لیکن اب ہم نے یہ مسئلہ حل کردیا ہے۔ کام کا ایک دن بھی ضائع نہیں ہوتا ہے۔امبوجا گروپ کے لیڈر نے کہاکہ گزشتہ 10سالوں میں بنگال میں بنیادی ڈھانچے کی بے مثال ترقی ہوئی ہے۔ مواصلاتی نظام میں بھی بنیادی تبدیلی آئی ہے۔ لیبر کا مسئلہ نہیں، کوئی ہڑتال نہیں ہوتا ہے نیوٹیا خاندان بنگال میں 100 سال سے زیادہ عرصے سے ہے۔ اس موضوع پر روشنی ڈالتے ہوئے، ہرش نے کہاکہ ’’بعض اوقات بنگال میں مواقع پیدا ہوئے ہیں، کبھی ان میں جمود آ گیا ہے۔‘‘ لیکن پچھلے 10 سالوں سے بنگال مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ ہرش نے ہسپانوی صنعت کاروں کے سامنے لفظ دیدی کا انگریزی ترجمہ کیا۔
صنعتکار امیش چودھری نے کا کہ ہماری تنظیم یورپ میں مختلف تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ بنگال میں سرمایہ کاری کے مناسب مناحول کی وجہ سے ریاست میں خوشحالی آرہی ہے۔پیر کو متل گروپ نے ریاست میں 250 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔ اانہوں نے کہ ریاست کی اقتصادی ترقی میں ممتا کا کردار نمایاں ہے۔
مکیش امبانی کے ریلائنس گروپ کی جانب سے، ترون جھنجھن والا نے کہاکہ چونکہ مغربی بنگال میں سرمایہ کاری کا مثالی ماحول ہے، اس لیے ریلائنس جیسی کمپنیوں نے ریاست میں گزشتہ 10 سالوں میں پانچ بلین (5 بلین) امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ ان میں سے زیادہ تر ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے سے وابستہ ہیں۔انہوں نے وزیر اعلیٰ کو 'ممتادیدی کہہ کر بھی مخاطب کرتے ہوئےکہاکہ ’’مکیش امبانی چاہتے ہیں کہ بنگال کے ساتھ ہمارا مضبوط رشتہ قائم رہے۔‘‘ صنعت کار رمیش جونیجا نے کہاکہ ’’بنگلہ اب چمڑے کی صنعت میں سرمایہ کاری کے لیے دنیا کی بہترین منزلوں میں سے ایک ہے۔‘‘ اس تناظر میں، انھوں نے بان تلہ لیدر کمپلیکس کے انفراسٹکچر پرروشنی ڈالی۔
یہ بھی پڑھیں:Mamata in Spain ممتا نے اسپین سمیت دنیا بھر کے کاروباریوں اور سرمایہ کاروں کو بنگال مدعو کیا
اسپین میں ہندوستانی سفیر دنیش پٹنائک نے کہا کہ کہ بنگال نے گزشتہ 10 سالوں میں اہم اور مثبت تبدیلیوں کی راہ میں ترقی کی ہے۔ ’’ممتا بنرجی کی قیادت میں بنگال میں بہت سی تبدیلیاں آئی ہیں۔ بنگال 10 سالوں میں بدل گیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے بنگال کے جغرافیائی محل وقوع کے فوائد کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا،کہ ’بنگلہ 11 کروڑ لوگوں کی ریاست ہے۔ اور بنگال کروڑوں لوگوں کے لیے کئی ریاستوں کا گیٹ وے ہے۔