ETV Bharat / state

ہاوڑہ کے کچی بستی کا وزیر اعلیٰ کا اچانک دورہ

لوک سبھا انتخابات میں خراب نتائج کے بعد ہی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور ترنمول کانگریس نے عوا می رابطے پر پوری توجہ مبذول کررکھی ہے۔ممتا بنرجی کی ہدایت پر پارٹی رہنما عام کارکنان کے گھر جاکر ملاقات کررہے ہیں۔

ہاوڑہ کے کچی بستی کا وزیر اعلیٰ کا اچانک دورہ
author img

By

Published : Aug 19, 2019, 8:51 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 1:54 PM IST

اس درمیان ہاوڑہ میں ضلع انتظامیہ کی میٹنگ میں شرکت سے قبل وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اچانک ضلع کے کچی بستی پہنچ کر مقامی لوگوں کو حیران کردیا۔

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بذات خود کچی بستی کے دورہ کی اطلاع دیتے ہوئے کہاکہ آج میں ہاوڑہ ضلع میں ترقیاتی کاموں کے جائزہ کیلئے انتظامی میٹنگ تھی۔میٹنگ میں شرکت سے قبل میں راؤنڈ ٹینک علاقہ جہاں زیادہ تر ہندی بولنے والے مقیم ہیں کے گلی نمبر 2کا اچانک دورہ کیا۔

کچی بستی میں آباد لوگوں سے میں نے بات کی اور ان کی پریشانیوں کو سنا۔جس میں صاف پانی کی سپلائی، راشن کارڈ کی تقسیم ،ڈرینج سسٹم کی بہتری جیسے مسائل شامل تھے۔میں نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ وہ ہوڑہ کارپوریشن کے افسران،محکمہ خوراک سپلائی سے بات چیت کرکے ان مسئلے پر جلد سے جلد کارروائی کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ نے ٹاسک فورسیس کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعینہ وقت میں ان کی پریشانیوں کو حل کرنے کیلئے ریاستی وزیرکی قیادت میں ٹاسک فورسیس بناگیا گیا ہے جس میں مقامی ممبر اسمبلی او ر مقامی نمائندے شامل رہیں گے جو جلد سے جلد ان کے مسائل کے حل کو یقینی بنائیں گے۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ ممتابنتجی نے عوامی رابطہ بحال کرنے کے یے ایک ہیلپ لائن قائم کیا ہے جس کانام ''دیدی بولو''

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے اچانک دورے سے مقامی لوگ بہت ہی زیادہ خوش تھے۔بی جے پی نے کہا ہے کہ ممتا بنرجی پرشانت کشور کی ہدایت پر کام کررہی ہیں مگر 2021میں بی جے پی کے اقتدار میں واپس آنے سے کوئی نہیں روک سکتا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 27, 2019, 1:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.