کولکاتا: مغربی بنگال میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان برتری کی جنگ جاری ہے۔ اس میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کی مشکلات بڑھتی جا رہی ہے۔Mamata Banerjee slam Investigation Agency ترنمول کانگریس کے معطل رہنما اور سابق وزیر پارتھو چٹرجی، بیربھوم ضلع ترنمول کانگریس کے صدر اور رکن اسمبلی انوبراتا منڈل اس وقت جیل میں ہیں جبکہ دوسرے رہنماؤں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
اسی درمیان ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلی ممتا بنرجی کے سب سے بھروسہ مند رہنما فرہاد حکیم کو لے کر سیاسی حلقوں میں مختلف طرح کی افواہوں کا بازار گرم ہے۔قیاس آرائی ہے کہ فسی بی آئی اور انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ فرہاد حکیم کو لے کر سرگرم ہے۔ اسی درمیان ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلی ممتا بنرجی نے اپنے سب سے قابل اعتماد رہنما فرہاد حکیم کے سلسلے میں حیران کن خلاصہ کیا ہے۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے کہا کہ اگر کسی دن فرہاد حکیم کی گرفتاری عمل میں آتی تو یہ سمجھ لینا کہ وہ سازش کا شکار ہو چکا ہے کیونکہ اب اس کی گرفتاری کی باری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Coal Scam Case: ای ڈی نے ابھیشیک بنرجی کو 2 ستمبر کو طلب کیا
ممتا بنرجی نے کہا کہ اگر کسی دن یہ خبر آئی کہ ترنمول کانگریس کے سب سے بڑے رہنما فرہاد حکیم کے پاس کروڑوں کی جائیداد ہے۔اس کے کئی دولت مند لوگوں سے لین دین سے متعلق بات سامنے آئی تو سمجھ لیجئے گا کہ سی بی آئی اور انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ ہاتھ دھوکرپی پیھچے پڑ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس بمقابلہ بی جے پی ہے۔اس میں سرکاری جانچ ایجنسیوں کو کھلاڑی کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔اس کے باوجود جیت ہماری ہوگی۔