ETV Bharat / state

Mamata Banerjee این ڈی اے کیا انڈیا کو چیلنج کرے گا؟ وزیراعلیٰ ممتابنرجی

author img

By

Published : Jul 18, 2023, 5:06 PM IST

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے بنگلورو میں اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تمام سیاسی پارٹیوں کی اتفاق رائے سے اتحاد کا جو نام رکھا گیا ہے اسے پورے ملک نے تسلیم کرلیا ہے۔ اب سوال کھڑا ہوتا ہے کہ این ڈی اے کیا انڈیا کو چیلنج کرے گا۔

این ڈی اے کیا انڈیا کو چیلنج کرے گاَ؟:وزیراعلیٰ ممتابنرجی

کولکاتا:ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں 26 اپوزیشن جماعتوں کی ایک اہم میٹنگ ہوئی ہے۔2024 عام انتخابات سے قبل اپوزیشن جماعتوں کی اس میٹنگ کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر جم کر بھڑاس نکالی۔

  • #WATCH | "NDA, can you challenge I.N.D.I.A?," asks TMC leader and West Bengal CM Mamata Banerjee in Bengaluru.

    The Opposition alliance for 2024 polls is called Indian National Developmental Inclusive Alliance - I.N.D.I.A. pic.twitter.com/0buyBVste5

    — ANI (@ANI) July 18, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے بنگلورو میں اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تمام سیاسی پارٹیوں کی اتفاق رائے سے اتحاد کا جو نام رکھا گیا ہے اسے پورے ملک نے تسلیم کرلیا ہے۔یہ 24 سیاسی جماعتوں کا اتحاد نہیں بلکہ بھارت کی عوام کا اتحاد ہے جو ملک میں نفرت پھیلانے والوں کے خلاف انتخابی میدان میں اتر ے گا۔

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں نے اپوزیشن اتحاد کا نام انڈیا رکھنے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔یہ نام عام لوگوں کی طاقت بن کر ابھرے گا۔ اس کی بدولت ملک میں ایک نئی شروعات ہو گی۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہاکہ اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ این ڈی اے یعنی بی جے پی کیا انڈیا کو چیلنج کرے گا۔بی جے پی اگر انڈیا کو چیلنج کرتا ہے تو اس کا ملک کے عوام کو چیلنج کرتا ہے۔ان (این ڈی اے)کے پاس تو کچھ نہیں ہے۔انہوں نے گزشتہ نو برسوں کے دوران ملک کو بچنے کے علاوہ کچھ بھی نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:New Name For Opposition Coalition اپوزیشن جماعتوں نے اپنے نئے اتحاد کا نیا نام 'انڈیا' رکھا

انہوں نے کہاکہ ابھی ملک میں حالات یہ ہیں کہ اگر کوئی کچھ کہتا ہے تو اس کے پیچھے ای ڈی اور سی بی آئی لگا دیا جاتا ہے۔اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں کے منہ بند کرنے کے لئے انہیں گرفتار کرلیا جاتا ہے۔اب یہ زیادہ دنوں تک چلنے والا نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.