ETV Bharat / state

'جموں وکشمیر میں حقوق انسانی کی پامالی پر تشویش' - پامالی

ریاستی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جموں کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد بنیادی سہولیات سے محروم کر نے پر مرکزی حکومت کی شدید نکتہ چینی کی۔

'جموں وکشمیر میں حقوق انسانی کی پامالی پر تشویش'
author img

By

Published : Aug 19, 2019, 7:15 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 1:34 PM IST

ریاستی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے ایک بار پھر مرکزی حکومت کی جموں کشمیر معاملے پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر کے شہریوں کو حقوق سے محروم رکھنے کی سازش کی جارہی ہے۔

'جموں وکشمیر میں حقوق انسانی کی پامالی پر تشویش'
'جموں وکشمیر میں حقوق انسانی کی پامالی پر تشویش'

عالمی یوم حقوق انسانی کے موقع پر ٹوئٹ کر تے ہوئے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے لکھا ہے کہ آج عالمی حقوق انسانی دن منایا جا راہے لیکن جموں کشمیر میں حقوق انسانی کی پامالی کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم کشمیر میں امن کے قیام اور حقوق انسانی کی بحالی کیلئے دعا گو ہیں۔حقوق انسانی کی موضوع میرے دل کے بہت ہی قریب ہے۔حراست میں قیدیوں کی موت کے خلاف میں نے 1995میں 21دن تک احتجاج کیا تھا۔

کشمیر کے خصوصی اختیارات پر مبنی دفعہ 370اور 35اے کی منسوخی کے بعد سے ہی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی حکومت ہند کے کشمیر پالیسی کی سخت تنقید کرتی رہی ہیں۔

گزشتہ ہفتہ سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کی برسی کے موقع پر بھی ممتا بنرجی نے موجود حکومت کی کشمیر پالیسی کی سخت تنقید کرتے ہوئے اٹل بہاری کی پالیسیوں ں کو یاد کیا تھا۔

خیال رہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ کشمیر میں حالات معمول پر لوٹ رہے ہیں،آج سے بہت سے مقامات پر پرائمری اسکول کھول دیے گئے ہیں۔

ممتابنرجی نے کہاکہ پرامن احتجاج کی بدولت کسی بھی مسئلے کا حل نکالا جاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ مجھے وہ دن آج بھی یاد جب بائیں محاذ حکومت کے خلاف احتجاج کر تے ہوئے 21 دنوں تک سڑکوں پر پڑی رہی۔

انہوں نے مزیدکہاکہ مرکز میں بی جے پی کی حکومت آنے کے بعد سیاسی بحران پیدا ہو گیاہے۔ لوگوں میں عدم اعتماد کااحساس ہورہاہے۔ حکومت کا مطلب یہ ہے کہ عام لوگ پرُسکون زندگی گزارے لیکن مودی حکومت کے دوران لوگوں کی نیندیں اڑی ہوئی ہے۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 1:34 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.