کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے کہا کہ مجھے کرسی کی لالچ نہیں ہے اور نہ ہم اس کی پرواہ کرتے ہیں ۔ہمیں کرسی نہیں چاہیے ۔ہمارا صرف ایک ہی مقصد ہے ملک کو بی جے پی سے بچانا ہے۔ ٹی ایم سی سربراہ ممتا بنرجی نے کہا کہ میں چیلنجوں سے گھبراتی نہیں ہوں، مجھے چیلنج کا مقابلہ کرنا پسند ہے اور بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرکے ایک نئے ہندوستان کی تعمیر کرنی ہے۔انہوں نے کہا کہ 2024میں ایک نئے بھارت کا طلوع ہوگا۔
وزیراعلی ممتا بنرجی نے منی پور میں جاری خلفشار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مودی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج منی پور جل رہا ہے ، خواتین محفوظ نہیں ہے۔منی پور کی ویڈیو نے مجھے اندر ہلادیا ہے۔بی جے پی اور مودی کا نعرہ تھا ’’بیٹی بچائو‘‘ یہ نعرہ کہاں چلا گیا ۔منی پور کے واقعے پر شرم نہیں آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ منی پور کی خواتین کے ساتھ جس طریقے سے مظالم کئے گئے ہیں وہ قابل مذمت ہے اور شرمناک ہے۔ بی جے پی ہم ہر سیاست کرنے کا الزام عائد کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس طریقے سے بی جے پی نے اپنے دور اقتدار میں ملک کے شہریوں کے درمیان پھوٹ ڈالنے کی کوشش کی ہے آج منی پور کے عوام اس کی قیمت چکارہے ہیں ۔ بی جے پی موت پر سیاست کر رہی ہے۔ تریپورہ میں رتھ یاترا میں 26 لوگوں کی موت ہو گئی۔ ٹرین حادثے میں کتنے لوگ مارے گئے؟ نمامی گنگے پراجیکٹ سینٹر میں حادثات میں کتنے لوگوں کی موت ہوئی؟ لیکن میں نے کچھ نہیں کہا۔ میں موت پر سیاست نہیں کرتی ہوں۔ لیکن بی جے پی سیاست تب شروع کرتی ہے جب بنگال میں کوئی مر جاتا ہے۔
ممتا بنرجی نے وزیرا عظم مودی کی براہ راست تنقید کرتے ہوئے کہا کہ منی پور کے حالات پر خاموشی اختیار کرنے کے بعد مودی نے کل جو کچھ کہا وہ صاف واضح کرتا ہے کہ مودی سیاست کررہے ہیں اور وہ سیاست سے باہر نہیں آئے ہیں ۔انہوں نے منی پور کے بارے میں بات کرتے ہوئے بنگال، راجستھان کے بارے میں بات کی۔ میرا آپ سے ایک ہی عاجزانہ سوال ہے کہ بیٹی کب تک جلے گی، دلت جلتے رہیں گے۔ ہم منی پور کو نہیں چھوڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بنگال میں 154 مرکزی ٹیم بھیجی گئی۔ ہمارے لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ بی جے پی منصوبہ بنا رہی ہے کہ بنگال میں 355 نافذ کرکے مجھے اقتدار سے بے دخل کردیںمیں چیلنج دیتی ہوں کہ وہ اس پر عمل کرکے دکھالیں۔ میں پارٹی کی طرف سے وزیر اعظم سے کہہ رہی ہوں کہ وہ بیرون ملک جا کر ہندوستان کا رونا روئیں۔ اور ملک کے لوگ آپ کے لیے رو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Shaheed Diwas کولکاتا سے ممتابنرجی کا بی جے پی کو چیلنج
انہوں نے مزید کہاکہ نیا ہندوستان 2024 میں جنم لے گا۔ عام لوگ بی جے پی کو مرکز سے ہٹا دیں گے۔ہم انڈیا کےلئے لڑیں گے اور ترنمول کانگریس ایک سپاہی کی طرح جھنڈے کے ساتھ اس کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ بھارت کو جیتنا ہوگا۔ اگر بی جے پی ہاری تو ہندوستان جیتے گا۔