ETV Bharat / state

'ممتا دیدی کو غصہ نہیں ہونا چاہیے' - ممتا دیدی

مرکزی وزیراور ریپبلکن پارٹی آف انڈیا کے صدررام داس اٹھاولے نے منگل کو کہا کہ مغربی بنگال میں بدلتے سیاسی منظرنامے سے ریاست کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کو پریشان نہیں ہونا چاہیے۔

'ممتا دیدی کو غصہ نہیں ہونا چاہیے'
author img

By

Published : Aug 20, 2019, 11:52 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 5:27 PM IST

مسٹر اٹھاولے نے مرچینٹس چیمبرس آف کامرس کی جانب سے منعقد ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا دیدی نے بائیں بازو کی پارٹیوں کا بہادری کے ساتھ سامنا کیا۔

انہوں نے کہاکہ ریاست سے بائیں بازوں کے محاذ کے 34 برس کی حکومت کا خاتمہ کیا لیکن اب بی جے پی انھیں اقتدار سے بے دخل کرنےکے لیے آگئی ہے۔ حال ہی میں ریاست میں بی جے پی نے لوک سبھا کی 18 سیٹیں جیتی ہیں جو اپنے آپ میں کوئی چھوٹی موٹی بات نہیں ہے‘۔

انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے حالیہ لوک سبھا الیکشن کے انتخابات میں ترنمول کانگریس سے 18 سیٹیں چھین لی ہیں اور یہ اپنے آپ میں بڑی کامیابی کو ظاہر کرتا ہے کہ ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے حق میں زبردست لہر ہے۔

انہوں نے کہاکہ ممتا دیدی نے ریاست میں دو مرتبہ کی مدت کار پوری کر لی ہے اور اب بی جے پی کی باری ہے کہ وہ دیدی کو اقتدار سے بے دخل کرے گی۔ انھیں اس سلسلے میں غصہ نہیں ہونا چاہیے اگر ریاست کے عوام بی جے پی کی طرف دیکھ رہے ہیں اور انھیں پارٹی سے بہتر گڈ گورننس اور سماجی انصاف کی امید ہے‘۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 5:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.