ETV Bharat / state

Investigation Agency دلیپ گھوش کے خلاف کیوں کاروائی نہیں کی گئی، ممتا بنرجی

author img

By

Published : Nov 16, 2022, 6:53 PM IST

ابھیشیک بنرجی کے بعد وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بھی اساتذہ تقرری بدعنوانی معاملے میں بی جے پی لیڈر دلیپ گھوش کے دستاویز کا معاملہ اٹھاتے ہوئے سوال کیا کہ اس معاملے میں بی جے پی لیڈر کو گرفتار کیوں نہیں کیا جارہا ہے۔ West Bengal CM Mamata Banerjee

دلیپ گھوش کے خلاف جانچ ایجنسی کارروائی کیوں نہیں کررہی ہے

کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے جھاڑگرام سے کولکاتا آتے ہوئے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ارپیتا مکھرجی کے گھر سے کسی کا دستاویز ملتا ہے تو پھر اسے گرفتار کر لیا گیا۔ ٹھیک کیا لیکن ایسے دھوکہ باز کے گھر سے بی جے پی لیڈر کی دستاویز کیوں ملے ہیں؟ اس معاملے میں اس لیڈر کو گرفتار کیوں نہیں کیا جارہا ہے۔ West Bengal CM Mamata Banerjee Says Why Investigation Agency Not Taking Action Against BJP MP Dilip Ghosh

اساتذہ تقرری بدعنوانی کے معاملے میں ملوث مڈل مین پرسنا رائے کے گھر سے دلیپ کے گھر کے دستاویزات برآمد ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دلیپ گھوش نے جنوبی 24 پرگنہ میں شووک مجمدار نامی شخص سے زمین خریدی ہے۔ وہ دستاویز پرسنار کے گھر سے برآمد ہوئے۔ خود دلیپ نے گھر خریدنے سے انکار نہیں کیا ہے۔ جیسے ہی یہ خبر سامنے آئی، ترنمول نے مدنی پور سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

ترنمول کانگریس کے آل انڈیا جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے بھی منگل کو یہی سوال اٹھایا تھا کہ بھرتی بدعنوانی کیس میں بی جے پی کے آل انڈیا نائب صدر کے خلاف کارروائی کیوںنہیں کی جارہی ہے۔

ابھیشیک بنرجی نے اس سلسلے میں کولکاتا ہائی کورٹ کے جج ابھیجیت گنگوپادھیائے کی توجہ بھی مبذول کرائی۔ سابق وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی اور ان کی قریبی ارپیتا مکوپادھیائے کا حوالہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:MNRGES Fund Issue بقیہ فنڈ کے لئے مرکزی حکومت کا پیر پکڑنا پڑے گا کیا؟

ڈائمنڈ ہاربر کے ممبر پارلیمان نے کہاکہ پارتھا چٹرجی کے گھر پر تلاشی مہم کے دوران، ارپیتا کے نام کے دستاویزات ملے تھے۔ اسی وجہ سے ارپیتا کے گھر کی تلاشی لی گئی۔ اسے گرفتار بھی کر لیا گیا۔ پرسنا رائے کے گھر سے دلیپ گھوش کی دستاویز بھی ملے ہیں۔ پھر دلیپ گھوش کے گھر کی تلاشی کیوں نہیں لی گئی؟

ابھیشیک نے یہ بھی کہاکہ کچھ دن پہلے ایک انٹرویو میں جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے نے کہا تھا کہ جو لوگ قصوروار ہیں انہیں سزا ملے گی۔ اگر ایسا ہے تو اس کی تصدیق کریں۔ دلیپ کو گرفتار کیوں نہیں کیا جارہا ہے؟ میں یہ سوال عدالت کے سامنے رکھ رہا ہوں۔West Bengal CM Mamata Banerjee Says Why Investigation Agency Not Taking Action Against BJP MP Dilip Ghosh

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.