مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے جموں کشمیر کے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ کی تصویرسوشل میڈیا پر دیکھ کر صدما پہنچا ہے۔
ان کاکہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر جب ان (عمرعبداللہ)کی تصویر پہلی مرتبہ نظرسے گزری تو صدمہ پہنچا ۔ پہلی مرتبہ میں میں انہیں پہنچان نہیں سکی۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ کاکہنا ہے کہ جمہوری ملک میں ایسا کچھ دکھنا بدقسمتی ہے۔ اس سے برا اور کیا ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ مجھے بہت صدمہ پہنچا ہے۔ میں ب یہ سوچنے لگی ہوں کہ آخری یہ سب کب تک چلے گا۔
ممتابنرجی نے کہاکہ عمرعبداللہ کبھی جموں کشمیر کے وزیراعلیٰ تھے لیکن آج ان کی حالت دیکھ کر افسوس ہو ا۔ میں نے کبھی بھی ایسا نہیں سوچا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال اگست مہینے میں مرکزی حکومت کے جموں کشمیر سے دفعہ 370 ہٹائے جانے کے بعد سے ہی جموں کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمرعبداللہ اور ان کے والد فاروق عبداللہ کو نظر بند کرکے رکھا گیا ہے۔