ETV Bharat / state

'میں نہیں لوگ کہتے ہیں کورونا ایکسپریس'

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے وزیرداخلہ امت شاہ کی ورچیوئل ریلی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں نہیں مزدور اسپیشل ٹرینوں کو کورونا ایکسپریس کہتے ہیں۔

author img

By

Published : Jun 10, 2020, 10:40 PM IST

'میں نہیں لوگ کہتے ہیں کوروناایکسپریس'
'میں نہیں لوگ کہتے ہیں کوروناایکسپریس'

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ بی جے پی کے رہنماؤں کے پاس اب کوئی کام نہیں رہ گیا ہے ۔ اس لئے وہ کسی بھی ریاست منتخب حکومت کو گرانے اوراپوزیشن پارٹیوں کو توڑ نے کا کام کررہے ہیں۔

'میں نہیں لوگ کہتے ہیں کوروناایکسپریس'
'میں نہیں لوگ کہتے ہیں کوروناایکسپریس'

انہوں نے کہاکہ مزدوروں کو جن ٹرینوں سے ان وطن بھیجا جارہا ہے۔ ان کے حالات کیا ہیں اس کے بارے میں مرکزی حکومت کبھی سوچی نہیں ہے۔ریلوے وزارت کی عدم توجہی کے سبب ہی نہ جانے کتنے مزدوروں کی موت ہو چکی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہاکہ اب آپ سوچئے۔ایک مزدور اپنی فیملی کو چھوڑ کر دوسری ریاستوں میں مزدوری کرنے کے لئے گیا ہے۔ کورونا بحران کے دوران بڑی دشواریوں اور پریشانیوں کا سامناکرتے ہوئے اپنے اپنے گھروں کے لئے مزدور روانہ ہوتے ہیں لیکن راستے میں ان کی موت ہو جا تی ہے۔

انہوں نے کہاکہ لاک ڈاؤن کے دوران ہجرت کرنے والے مہاجر مزدوروں کی موت کی ذمہ داری کون لے گا۔ مزدوروں کی موت پر جواب کون دے گا۔

ممتابنر جی نے کہاکہ میں نے تو کہا تھا کہ لوگ کہتے ہیں شرمک اسپیشل ٹرین کو کوروناایکسپریس ٹرین کہتے ہیں۔وزیرداخلہ نے اس بات کو مجھ سے جوڑ دیا ۔

انہوں نے کہاکہ میں اس وقت کچھ بھی کہنا نہیں چاہتی ہوں۔ آنے والے دنوں میں بھارت کے محنت کش طبقہ مرکزی حکومت کو جواب دے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.