ETV Bharat / state

Mamata Banerjee مرکزی حکومت مہنگائی کے لیے ذمہ دار

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نےمرکزی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی میں بے تحاشا اضافہ ہوگیا ہے۔ مرکزی حکومت اس پر کارروائی کرنے سے کترارہی ہے۔ غریبوں کی زندگی دوبھر ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے مغربی بنگال میں اسکیموں کی فنڈنگ روک دی ہے۔

author img

By

Published : Jul 22, 2023, 1:09 PM IST

مرکزی حکومت مہنگائی کےلئے ذمہ دار
مرکزی حکومت مہنگائی کےلئے ذمہ دار

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال میں سو دن کام کی اسکیم کی فنڈنگ روک دی ہے۔ اس کی وجہ سے غریب پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اب بنگال کی حکومت خود اپنی اسکیموں کی شروعات کرے گی۔ وزیر اعلیٰ بنگال اپنے پیسوں سے 100 دن کے کام کا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس اسکیم کا نام کھیلا ہوبے رکھا جائے گا۔ گاندھی جینتی کے موقعے پر ابھیشیک بنرجی دہلی میں مرکزی حکومت کے خلاف دھرنا دیں گے۔ اگر راستہ روکا گیا تو میں دہلی جائوں گی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی لیڈروں کا محاصرہ کیا جائے گا اور ان سے کہا جائے گا پہلے دہلی سے روپے لے کر آئیں، بنگال کا حق لے کر آئیں۔

ممتا بنرجی نے اپوزیشن لیڈروں کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پنچایت انتخابات میں 71,000 بوتھوں پر ووٹنگ ہوئی تھی، لیکن ہنگامہ آرائی صرف تین جگہوں بھانگر، ڈمکل، اسلام پور میں ہوئے۔ کوچ بہار میں بھی کچھ مقامات شرپسندانہ واقعات ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے کارکنان کی اموات سب سے زیادہ ہوئی۔ انہوں نے سوال کیا کہ ترنمول کانگریس کے کارکنان کیا خود ہی اپنے کارکنان کو ماریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنچایت انتخابات کے دوران ہلاک ہونے والے کے اہل خانہ کو نوکری اور معاوضہ دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:Shaheed Diwas کولکاتا سے ممتابنرجی کا بی جے پی کو چیلنج

انہوں نے کہا کہ سی پی ایم کو مجھ سے الرجی ہے۔ پنچایت انتخابات کے دن 15 لوگوں کی موت ہوگئی۔ اور اس سے پہلے 14 افراد ہلاک ہو چکے تھے۔ ان میں سے 18 ترنمول کانگریس کے کارکن ہیں۔ کیا ترنمول کانگریس خود کو مار لے گی؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.