ETV Bharat / state

Mamata Banerjee ممتا بنرجی اپوزیشن کی میٹنگ کے لیے بنگلورو پہنچ گئیں

کانگریس لیڈرسونیا گاندھی اور راہل گاندھی اپوزیشن جماعتوں کی دو روزہ میٹنگ میں شرکت کے لئے پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے کے ساتھ پیر کو یہاں پہنچے۔

author img

By

Published : Jul 17, 2023, 8:11 PM IST

ممتا اپوزیشن کی میٹنگ کے لیے بنگلورو پہنچے

بنگلورو:کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار اور پارٹی کے دیگر سینئر رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا۔دریں اثنا، ترنمول کانگریس کی سپریمو اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی، سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو، ر ایل ڈی لیڈر جینت سنگھ، ڈی ایم کے صدر اور تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن، اور ایم ڈی ایم کے جنرل سکریٹری وائیکو بھی یہاں پہنچے ہیں۔

مسٹر اکھلیش یادو نے ہوائی اڈے پر صحافیوں سے کہا کہ دو تہائی آبادی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو شکست دینے والی ہے۔ انہوں نے کہا، ''مجھے امید ہے کہ وہ بی جے پی کو بڑی شکست دیں گے۔ میں کرناٹک کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے بی جے پی کو شکست دی۔ اسی طرح مجھے ملک کے تمام حصوں سے اطلاعات مل رہی ہیں کہ بی جے پی کا صفایا ہو جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا، ’’تقلید کرنے والے کامیاب نہیں ہوتے۔ جب انہیں بنگلورو میں اپوزیشن کی میٹنگ کے بارے میں معلوم ہوا تو انہوں نے (این ڈی اے) میٹنگ بلائی۔ اس لیے جو نقل کرتا ہے وہ کامیاب نہیں ہوتا۔"

کھڑگے نے اپنے بیان میں کہا کہ پہلے وزیر اعظم نریندر مودی کہتے تھے کہ وہ اکیلے ہی پوری اپوزیشن پر بھاری ہیں، لیکن اب شاید وہ خود کو کمزور محسوس کر رہے ہیں، اس لیے عام انتخابات کے پیش نظر وہ ان جماعتوں کو متحد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جنہیں پہلے غیر اہم سمجھ کر درکنار کردیا گیاتھا۔ طنز کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، "مودی جی نے پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ 'ایک اکیلا' ہی سب کے لیے کافی ہے، پھر انہیں 29-30 پارٹیوں کی ضرورت کیوں پڑی۔ یہ حیرت کی بات ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو اچانک نظریاتی طور پر مخالف جماعتوں کا اتحاد بنانے کی ضرورت محسوس ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Opposition Meet بنگلورو میں آج 26 پارٹیوں پر مشتمل اپوزیشن اتحاد کا دوسرا اجلاس

سدارامیا نے کہا کہ ملک کی معیشت کو اپوزیشن پارٹیوں نے نہیں بلکہ مسٹر مودی نے خراب کیا ہے اور اسی وجہ سے تمام اپوزیشن پارٹیاں ایک ساتھ آرہی ہیں۔غورطلب ہے کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے پٹنہ کے بعد بنگلورو میں اپوزیشن جماعتوں کی یہ دوسری میٹنگ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.