ETV Bharat / state

ٹیم انڈیا کی پریکٹس جرسی کا رنگ بدلنے پر ممتابنرجی کا سوال - ہندوستانی ٹیم کے پریکٹس مرحلے کی جرسی کیوں بھگوا

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلی ممتا بنرجی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو پریکٹس کے لیے دی گئی جرسی کے نارنگی رنگ پر سوال اٹھایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک آدمی ہر چیز کا رنگ نارنگی کرنے پر آمادہ ہے۔ Mamata Question On Indian Team Jersey Colour

ٹیم انڈیا کی پریکٹس جرسی کا رنگ بدلنے پر ممتابنرجی کا سوال

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 18, 2023, 11:04 AM IST

ٹیم انڈیا کی پریکٹس جرسی کا رنگ بدلنے پر ممتابنرجی کا سوال

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے سوال اٹھایا کہ ہندوستانی ٹیم کے پریکٹس مرحلے کی جرسی کیوں بھگوا یعنی نارنگی ہے۔ ہندوستانی ٹیم تو نیلی جرسی پہن کر کھیلتی ہے اور پریکٹس کرتی ہے۔ ان لڑکوں کس نے نارنگی رنگ پہنا دیا۔ ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں صرف ایک دن باقی ہے۔خطابی معرکہ میں میزبان ہندوستان-آسٹریلیا آمنے سامنے ہوں گے۔ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں ملک کے لوگ یہ جاننے کے منتظر ہیں کہ کون جیتے گا۔ فائنل مقابلے کے لیے عام لوگوں کی دیوانگی عروج پر پہنچ چکی ہے۔

اس دوران مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے بی جے پی پر کھیل اور کھلاڑیوں پر سیاست کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کرکٹ اسٹیڈیم کا نام نریندر مودی رکھنے پر بھی سوال اٹھایا۔ انہوں نے اس ماہ کے شروع میں کابینہ کے اجلاس میں کھیل کے میدانوں سے لے کر ہسپتالوں پر ایک مخصوص رنگ کے استعمال پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ اس سے پہلے کسی نے کھیل اور کھلاڑیوں کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال نہیں کیا تھا، جتنا آج کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہندوستانی کرکٹ ٹیم اس وقت شاندار فارم میں ہے: سورو گنگولی

ان کا کہنا ہے کہ یہ سب نہیں چلے گا۔ ہندوستان کی عوام کو سب کچھ پتہ ہے۔ وقت آنے پر عام لوگ سب کا حساب بھی لیں گے۔ ان لوگوں کے پاس نا حساب ہوگا اور نہ ہی کتاب ہو گی۔ وزیراعلی نے کہا‌کہ آج کل کھیل کے میدان کو سیاست کا اکھاڑہ بنا دیا گیا ہے۔ ہمیں ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑیوں پر فخر ہے۔ مجھے یقین ہے کہ وہ ورلڈ کپ چیمپئن بنیں گے۔ لیکن ان کی پریکٹس کی جرسیوں کو نارنگی کیوں بنایا گیا۔ وہ نیلی جرسی میں لڑتے ہیں۔ہندوستان کا رنگ بھی نیلا ہے تو پھر جرسی کا رنگ کیوں بدلا گیا۔اس کا تو جواب دینا پڑے گا ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.