مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے عوام کے نام اپنے خط میں لکھا ہے کہ ان کی حکومت اس مشکل دور میں عام لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے سبب مارچ میں ہونے والے لاک ڈاؤن سے ان لاک کے دور تک عام لوگوں کی مدد کرنے کی ہر ممکن کوشش میں مصروف ہے۔ حکومت کی اس مہم میں تمام مذاہب کے لوگوں اور تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنان کو شامل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
مہم کے تحت عام لوگوں کی پریشانیوں کو کچھ حد تک کم کرنے کی ایک کوشش ہے، جس کے لئے ماں ماٹی مانش کی حکومت کوئی بھی قیمت چکانے کے لئے تیار ہے۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت نے کورونا وائرس کے خلاف لڑنے والے فرنٹ لائن واریئرس کو مفت ویکسین دینے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو بھی مفت ویکسین فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پولیس، ڈاکٹرز، نرس، صحت ملازمین اور صفائی ملازمین اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر اہم رول ادا کرنے والوں کو شکریہ ادا کرنے کا یہ سب سے بہترین طریقہ ہے۔
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے عوام کے نام خط میں مزید لکھا ہے کہ اس میں کوئی سیاست نہیں ہے۔ اگر کسی کو سیاست نظر آ رہی ہے تو عام لوگوں سے بات چیت کر نے کے لئے آزاد ہیں۔
مزید پڑھیں:
بی جے پی کا ٹی ایم سی ترجمان پر اشتعال انگیزی کا الزام
دوسری طرف بی جے پی رہنماؤں نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے مفت ویکسین تقسیم کو سیاسی ہتھکنڈا قرار دیا ہے۔ بی جے پی کے رہنما اور مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات زونل مشیر امت مالابی نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اعلان کی مدد سے عوامی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہیں ہیں۔