ETV Bharat / state

وزیراعلیٰ کی خانقاہ فرفرہ شریف کے رہنماؤں سے ملاقات - لاکھوں مداح ہیں۔

وزیر اعلی ممتا بنرجی کی خانقاہ فرفرہ شریف کے اعلیٰ رہنماؤں پیرزادہ طہٰ صدیقی اور عباس صدیقی سے ملاقات کے بعد سیاسی قیاس آرائی تیز ہو گئی ہے۔

وزیراعلی کی خانقاہ فرفرہ شریف کے رہنماؤں سے ملاقات

author img

By

Published : Dec 2, 2020, 2:10 PM IST

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی تیاریاں جاری ہیں۔

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے اپنے ناراض رہنماؤں کو منانے کی کوشش تیز کر دی ہے، چند رہنماؤں کی ناراضگی دور ہو چکی ہے جبکہ چند باقی ہے۔

ترنمول کانگریس اور وزیراعلی ممتابنرجی اقلیتی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کر کے ووٹ بینک پر قبضہ برقرار رکھنے کی بھر پور کوشش کر رہی ہے۔

ریاستی سکریٹریٹ بلڈنگ میں وزیر اعلی ممتا بنرجی نے خانقاہ فرفرہ شریف کے اعلی رہنماؤں سے ملاقات کی اور کئی موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعلی ممتابنرجی اور خانقاہ فرفرہ شریف کے رہنما طہٰ صدیقی کے درمیان ملاقات کو سیاسی اعتبار سے اہمیت حاصل ہے۔

اس سے قبل فرفرہ شریف اور ترنمول کانگریس کے درمیان تھوڑی نااتفاقی کے سبب دوری بن چکی تھی۔

عرصے کے بعد ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی اور خانقاہ فرفرہ شریف کے رہنما طہٰ صدیقی کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔

وزیراعلی ممتابنرجی نے اس ملاقات کو رسمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے سیاسی میٹنگ بنانے کی کوشش نہ کی جائے۔

وزیراعلی ممتابنرجی سے ملاقات کے بعد خانقاہ فرفرہ شریف طہٰ صدیقی نے کہا کہ ملاقات کے دوران کئی اہم موضوع پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی وزیراعلی ممتابنرجی سے ملاقات کرنے کا ارادہ ہے۔

غور طلب ہے کہ خانقاہ فرفرہ شریف نے اسمبلی انتخابات میں پہلی مرتبہ قسمت آزمانے والی سیاسی جماعت مجلس اتحاد المسلمین کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

اس کے بعد پردیش کانگریس صدر ادھیررنجن چودھری اور عبدالمنان نے خانقاہ فرفرہ شریف کا دورہ کیا تھا۔

پردیش کانگریس کے دورے کے فورا بعد خانقاہ فرفرہ شریف کے رہنما عباس صدیقی نے اپنی نئی پارٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ خانقاہ فرفرہ شریف کو بنگال کی سرزمین پر کافی اہمیت حاصل ہے۔ پورے مغربی بنگال میں اس کے لاکھوں مداح ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.