ETV Bharat / state

ممتا کی وزیراعظم سے تعاون کی اپیل

author img

By

Published : Mar 24, 2020, 9:30 PM IST

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ایک بار پھر مرکزی حکومت سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے کٹس بہت ہی کم ہیں ۔آج سے بنگال میں پانچ روزہ لاک ڈائون شروع ہوگیا ہے

وزیراعلیٰ مغربی بنگال کی  وزیراعظم سے تعاون کی اپیل

مغربی بنگال میں کورونا وائرس سے ایک مریض کی موت کے بعد وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے مرکز ی حکومت سے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے جانچ کیلئے کٹس جلد سے جلد بھیجے جائیں ۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال میں صرف اس وقت 40کٹس ہے ۔ہمیں مزید کٹس چاہیے۔ مرکزی حکومت نے اب تک ہماری درخواست پر کوئی پہل نہیں کی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم مودی کے ساتھ ویڈیو کالنگ کے دوران ہم نے ریاست کی ضروریات رکھی تھی اورکہا تھا کہ بنگال میں کٹس کی قلت ہے۔

وزیرا علیٰ نے آج سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ میں بنگال کی صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے تیاریوں سے متعلق بتایا ۔

ممتا بنرجی نے آل پارٹی میٹنگ میں بی جے پی لیڈروں سے کہا کہ برائے مہربانی اس معاملے کو مرکز کے سامنے رکھیں ، ہم نے حکومت کے مختلف فارموں کے سامنے کٹس کی قلت کا مسئلہ پیش کیا تھا ۔اس کے علاوہ ممتا بنرجی نے ہوائی سروس کو بھی بند کرنے کی اپیل کی ہے۔

گزشتہ روز بنگال میں 57سالہ شخص کی کورونا وائرس کی وجہ سے موت ہوگئی ہے ۔جمعہ کی شام کو انہیں پرائیوٹ نرسنگ ہوم میں داخل کرایا گیا تھا ۔
کورونا وائرس سے بنگال میں پہلی موت پر تبصرہ کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ مرنے والے شخص کے خاندان کے لوگوں کا اٹلی جانے کے دستاویز ہیں اس لئے اب ان کے خاندان اور قریبی لوگوں کی نگرانی کی جارہی ہے اور انہیں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے ۔ بنگال میں کورونا وائرس کے کل 7مریض آئے ہیں جس میں سے تین بیرون ممالک سے آئے ہیں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.