کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے اسپین کے لئے روانگی سے قبل نیتاجی سبھاش چندر بوس انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ان کے دورے کا مقصد اسپین اور مغربی بنگال کے درمیان تجارتی تعلقات کو مضبوط فروغ دینا ہے۔
وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ بین الاقوامی کولکاتا کتاب میلے کے دوران ہسپانوی وفد یہاں آیا تھا۔ انہوں نے ہمیں وہاں آنے کے لئے مدعو کیا تھا۔ اسی بنیاد پر اسپین جا رہے ہیں۔ صعنتی اعتبار سے یہ دورہ کافی اہم ہو سکتا ہے۔
سابق ہندوستانی کرکٹ کپتان سورو گنگولی اس کے دورے کا اہم حصہ ہیں۔ توقع ہے کہ ان کی موجودگی لا لیگا کے صدر کے ساتھ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی ملاقات میں وزن ڈالے گی۔ موہن بگانکے فٹبالر دیباشیس دتہ، ایسٹ بنگال کے پرنب داس گپتا اور محمڈن اسپورٹنگ کلب کے اشتیاق احمد بھی اس دورے میں شامل ہوں گے۔
اس سے پہلے لا لیگا بی جے پی کے زیر اقتدار ریاست تریپورہ میں فٹ بال کلبوں کے ساتھ مختصر مدت کیلئے شامل تھی۔ 2021 میں، انہوں نے تریپورہ کے دارالحکومت اگرتلہ میں فٹ بال کیمپ کا انعقاد کیا۔ اتفاق سے اسی سال بنگال میں ممتا نے تیسری بار اقتدار سنبھالا۔ لالیگا کا کلکتہ کنکشن بھی ہے ۔ایٹلیٹیکو ڈی کلکتہ سے وابستگی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Mamata On Spain Tour وزیرا علیٰ ممتا بنرجی اسپین دورے کے سیریز لا لیگا کے صدر جیویر تیویز سے ملاقات کر یں گی
لا لیگا سپین کی دنیا کی مشہور فٹ بال لیگ ہے۔ یہ ٹورنامنٹ 94 سال پرانا ہے۔ اس لیگ میں سپین کے 20 اعلی درجے کے کلب کھیلتے ہیں۔ ان میں سے تین سب سے مشہور ریال میڈرڈ، اٹلیٹیکو میڈرڈ اور بارسلونا ہیں۔ موجودہ چیمپئن بارسلونا ہے۔ لا لیگا یورپ میں پیشہ ورانہ فٹ بال لیگوں میں انگلش پریمیئر لیگ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ انگلش پریمیئر لیگ کے بعد لا لیگا کے شائقین کی تعداد یوروپ میں سب سے زیادہ ہے۔