ETV Bharat / state

CM Mamata Banerjee ممتا بنرجی تک شکایات پہنچانے کےلئے خصوصی نمبر جاری

author img

By

Published : Jun 8, 2023, 7:22 PM IST

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے جمعرات کو ریاستی سیکریٹریٹ میں نوبنو میں پریس کانفرنس میں کئی اہم اعلانا ت کئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ براہ راست ممتا بنرجی کو شکایت کی جاسکتا ہے۔وزیر اعلیٰ نے اس سلسلے میں ایک مخصوص فون نمبر کا اعلان کیا۔

ممتا بنرجی تک شکایات پہنچانے کےلئے خصوصی نمبر جاری

کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے اعلان کیا کہ پیر سے ہفتہ تک اس نمبر پر کال کرکے شکایات کی جاسکتی ہیں۔ عام لوگوں کو تیز رفتاری سے خدمات فراہم کرنے کے لیے یہ فیصلہ ضلع میں میٹنگ کے بعد لیا گیا ہے۔ بہت سے مسائل حل نہیں ہوئے ہیں۔ اس سے قبل ترنمول کانگریس نے ممتا بنرجی تک شکایت پہنچانے کیلئےخصوصی نمبرات جاری کئے تھے۔مگر اس مرتبہ حکومت کی جانب سے نمبر جاری کیا گیا ہے۔

9137091370 یہ لائن پیر سے ہفتہ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک کھلا رہے گا۔اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس سے قبل میں نے 550 سے زیادہ میٹنگ منعقد ہوچکے ہیں جس میں حکو مت کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ہے۔ہم 6 کروڑ 77 لاکھ افراد کے دروازےپر حکومت کی اسکیمیں پہنچاچکے ہیں۔ ممتا بنرجی نے ایک بار پھر ریلوے حادثہ پر کہا کہ موجودہ مرکزی حکومت نے ریلوے کی خدمات کو نقصان پہنچایا ہے۔ اس کے علاوہ ممتا بنرجی نے بندے بھارت ٹرین سروس پر بھی مرکزی حکومت کی سخت تنقید کی ۔

ممتابنرجی نے پریس کانفرنس سے کہاکہ میں بندے بھارت کے نام کا احترام کرتی ہوں۔ مگر دیکھو کیسے انجن آیا، ایک درخت گرا، بھارت بندے میں ہار گیا۔ میں نے ریلوے کی ایسی حالت پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ پہلے ریلوے میں کوئی مسئلہ ہوتا تھا تو ہم بیٹھ کر بحث کرتے تھے۔ مجموعی طور پر وزیر اعلیٰ نے کرمنڈل ایکسپریس کے حادثے کی بنیاد پر محکمہ ریلوے کے انتظامی عمل پر سوال اٹھایا۔

یہ بھی پڑھیں:Mamata Banerjee on Train Accident صدی کا سب سے بڑا حادثہ، حقائق کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے: ممتا

ممتا بنرجی نےکہاکہ انہوں نے ٹرین کو نقصان پہنچایاہے پہلے ہم سب ریلوے بجٹ سننے کے منتظر تھے۔ ریلوے کے لیے سب میرے پاس آتے تھے۔ کسی کو ٹرین ملنے پر خوشی ہوتی ۔ اب ریلوے کا محکمہ آہستہ آہستہ فروخت ہو رہا ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ میں ریلوے کی وزیر رہ چکی ہوں ، تین سا ل تک بطور وزیر ریلوے میں کام کیا ہے ۔میں ریلوے سے متعلق ہرایک چیز جانتی ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.