ETV Bharat / state

Mamata in Spain ممتا نے اسپین سمیت دنیا بھر کے کاروباریوں اور سرمایہ کاروں کو بنگال مدعو کیا

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے ہسپانوی صنعت کاروں کو خطاب کرتے ہوئے دنیا بھر کے کاروباریوں اور سرمایہ کاروں کو بنگال مدعو کیا۔ انہوں نے کہا کہ بنگال کی حکومت صنعت کاروں کو انڈسٹری لگانے کے لیے تمام تر سہولیات فراہم کرے گی۔

ممتا نے اسپین سمیت دنیا بھر کے کاروباریوں، سرمایہ کاروں کو بنگال مدعو کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 20, 2023, 10:34 AM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اپنے اسپن کے دوران گلوبل بزنس سمٹ کو خطاب کرتے ہوئے ہسپانوی صنعت کاروں سمیت دنیا بھر کے کاروباریوں اور سرمایہ کاروں کو بنگال میں موجود لامحدود مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔ وزیراعلیٰ ہسپانوی صنعت کاروں کو بنگال میں سرمایہ کاری کے لیے تمام تر سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے ہسپانوی صنعت کاروں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغربی بنگال گلوبل بزنس سمٹ، 2023 بارسلونا میں بزنس کانفرنس میں معزز سامعین کے سامنے کھڑا ہونا واقعی ایک اعزاز کی بات ہے۔ یہاں کے صنعت کار دنیا بھر میں اپنے کاروبار کو پھیلانے کے لئے پرعزم ہیں۔ ہسپانوی صنعت کاروں کے جذبے کو دیکھتے ہوئے انہیں بنگال کے دورے پر آنے کی دعوت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Suvendu Adhikari reaction On Shantiniketan شبھندو ادھیکاری نے یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں شانتی نکیتن کو شامل کرنے پر خوشی کا اظہارکیا

وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے کہا کہ اس پلیٹ فارم پر میں نے جو الفاظ شیئر کیے وہ ہمارے پیارے بنگال کی صلاحیت اور جذبے میں میرے یقین کے ساتھ گہری موافقت رکھتے ہیں۔ بنرجی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وافر صنعتی عمدگی اور ہنر مند افرادی قوت، ہڑتالوں کے تئیں صفر برداشت کی پالیسی، کاروبار کرنے کی کم لاگت، عالمی معیار کا بنیادی ڈھانچہ، ایک بھرپور صارفین کی بنیاد، وافر زرعی وسائل، سیاحت کی بڑی صلاحیت اور اسٹریٹجک جغرافیائی محل وقوع کے ساتھ، بنگال سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرنے کے لیے پرجوش اور تیار ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.