کولکاتا:مغربی بنگال کے شمالی 24 پر گنہ کے راجرہاٹ کے کنونشن سنٹر میں جی 20گروپ آف ممالک کے سالانہ سربراہی اجلاس کاوزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اجلاس کا افتتاح کیا۔ CM Mamata Banerjee Invites GT20 Meet Delegates
کانفرنس کے آغاز میں وزیراعلیٰ کے علاوہ چیف سیکرٹری اور کئی محکموں کے سیکرٹریز موجود تھے۔ سیشن کی ابتدائی تقریر میں وزیر اعلیٰ نے ریاست کی کئی سماجی تحفظ کی اسکیموں پر روشنی ڈالی۔ کنیا شری، سوتھ ساتھی، لکشمی بھنڈار سمیت کئی پروجیکٹ سے متعلق تفصیل سے ممتا بنرجی نے بات کی ۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ہم نے 1.20کروڑ سیلف ہیلپ گروپس بنائے ہیں۔ ہم حکومت کی جانب سے گھر گھر پہنچ رہے ہیں۔ ہمیں مرکزی حکومت کی طرف سے پہلا ایوارڈ بھی ملا ہے۔ ہمیں کنیا شری کے لیے راشٹرپنج ایوارڈ ملا ہے۔ہم طلبا کو سائیکل دے رہے ہیں۔ ہم ان خواتین کے بینک کھاتوں میں رقم بھیج رہے ہیں جو کام نہیں کر رہی ہیں
وزیراعلیٰ نے یہ بھی بتایا کہ ترنمول دور میں ریاست میں چھوٹی، درمیانی اور کاٹیج صنعتوں میں سرمایہ کاری سب سے زیادہ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف چھوٹی اور کاٹیج صنعتوں میں ہی ریاست میں ایک کروڑ 20 لاکھ ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں۔
ہندوستان اس سال 18ویں G20 سربراہی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔ جی 20 کانفرنس دسمبر سے ہندوستان میں منعقد ہوگا۔ جی 20 کے رکن ممالک وہاں شرکت کریں گے۔ اس کانفرنس کے دو پروگرام کوکتہ میں منعقد ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:CM Mamata Banerjee On Vande Bharat وندے بھارت ایکسپریس پر حملہ بہار میں ہوا تھا
شیڈول کے مطابق کانفرنس پیر سے نیو ٹاؤن کے کنونشن سینٹر میں شروع ہوا۔ اگرچہ G-20 کا اجلاس ہوا لیکن اس دن صرف سرکاری سطح کے نمائندے ہی شہر آئے۔ مرکزی وزیر ارجن منڈا کل، منگل کو G-20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچنے والے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے ملک اور بیرون ملک کے مختلف نمائندوں سے ملاقات کی۔ CM Mamata Banerjee Invites GT20 Meet Delegates