ETV Bharat / state

'خواتین کے خلاف جرائم کے معاملے میں سخت کارروائی کریں افسر' - مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی

وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ اجتمعی عصمت دری کے واقعہ کے مدنظرپولیس کے اعلیٰ افسران کو خاتون کے خلاف کسی بھی جرم پر سخت ترین کارروائی کرنے کی پوری آزادی حاصل ہے۔

'بائیں محاذ کے دور میں پوشتہ فلائی اوور  کانقشہ تیار کیا گیا'

author img

By

Published : Dec 3, 2019, 6:17 PM IST

مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے حیدرآباد میں 26 سالہ وٹنری ڈاکٹر کی اجتماعی عصمت دری کے واقعہ کے مد نظر پولیس کے اعلی افسران کو خواتین کے خلاف کسی بھی جرم پر سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔

محترمہ بنرجی نے ریاست کے تمام اضلاع کے سینئر پولیس افسران کے ساتھ اعلی سطحی میٹنگ کے دوران کہا کہ خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم میں مناسب کارروائی کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ خواتین کے خلاف تشدد کا کوئی واقعہ پیش نہ آئے ۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی تھانے میں اگر اس سلسلے میں شکایت آتی ہے تو بغیر کسی تکنیکی چھان بین کے شکایت درج کی جائے ۔

انہوں نے حکام کو فرقہ وارانہ کشیدگی بھڑکانے والے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی بھی ہدایت دی ۔ ساتھ ہی انہوں نے پولیس افسران کو آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کو بھی کہا ۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ سماج میں اس طرح کے واقعے رونماہونے سے سماج شرمشار ہے۔ لوگوں میں بیداری لانے کی ضرورت ہے۔ لوگوں میں بیداری آنے کے بعد اس طرح کے واقعے پر قابو پا یاجاسکتاہے۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ کاکہنا ہے کہ مرکزی حکومت اس ضمن میں سخت ترین قانون بنانے کی ضرورت ہے۔ تاکہ اس طرح کے واقعے پر جلد سے جلد قابو پایاجاسکے۔

انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت خود ہی اس معاملے میں سیاست کرتی ہے اس لیے وہ قانون بنانے میں ناکام رہی ہے۔ اگر مرکزی حکومت چاہیے تو سخت ترین قانون بنانے میں اسے کسی بھی طرح کی کوئی دشواری پیش نہیں آسکتی ہے۔

واجح رہے کہ گزشتہ ماہ تلنگانہ میں چند شرپسندوں نے ایک خاتون ڈاکٹر کی عصمت دری کرنے کے بعد انہیں بے رحمی سے قتل کردیاتھا۔ اس واقعہ کے بعد پورے ملک میں احتجاج کاسلسلہ جاری ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.