ETV Bharat / state

ارکان اسمبلی کو گاؤں میں رات گزارنے کی ہدات

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی نے پارٹی اور عوام کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنے رہنماؤں کو عام لوگوں سے رابطہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔

author img

By

Published : Jul 29, 2019, 5:42 PM IST

اعلیٰ رہنماؤں کو گاؤں گاؤں جانے کی ہدایت

عام انتخابات میں بھاری نقصان کا سامناکرنے کے بعد ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی نے دیدی کو بولو نام کی اہم مہم کا آغاز کیا ہے۔ اس مہم کے تحت ترنمول کانگریس کے رہنماؤں گاؤں گاؤں جاکر لوگوں سے مل کر ان کے مسائل سنیں گے اور وزیر اعلیٰ تک پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ اس مہم کا مقصد ماں ماٹی مانش کی پارٹی اور گاؤں کے لوگوں کے درمیان مضبوط تعلقات قائم کرنا ہے ۔ لوگوں کو حکومت تک اپنے مسائل پہنچانے کا موقع ملے گا ۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ نے کہاکہ منصوبہ پختہ ہے۔ لیکن پارٹی کے کون سے رہنماکہاں جا ئیں گے اس کا فیصلہ پارٹی انتظامیہ کرے گی ۔پارٹی کی جانب سے منتخب رہنما گاؤں گاؤں جائیں گے اور لوگوں سے ملاقات کریں گے۔

مغر بی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہاکہ ترنمول کا نگریس کے ارکان پارلیمان، ارکان اسمبلی کے علاوہ تمام اعلیٰ رہنما گاؤں گاؤں جائیں گے اور لوگوں سے بات چیت کریں گے اس کے لیے کئی راتیں گزارنی پڑیں گی۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ترنمول کانگریس اور عوام کے درمیان مضبوط تعلقات کے لیے ایک اسپیشل آ ئی ٹی ٹیم تشکیل دی جا ئے گی ۔اس ٹیم کی مدد سے لوگوں کے مسائل وزیر اعلیٰ تک پہنچائے جائیں گے ۔

ممتا بنر جی کے مطابق آ ئی ٹی کی ٹیم کی مدد سے ہی لوگوں کے مسائل حل کیئ جائیں گے۔پارٹی کے تمام کارکنان گھر گھر جائیں گے۔ ناراض لوگوں کو منائیں گے اور پارٹی کومضبوط بنائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.