مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کیفے کافی ڈے کے بانی وی جے سدھارتھا کی مشتبہ حالت میں موت کو افسوس ناک قرار دیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مختلف ایجنسیوں کی طرف سے مسلسل ملنے والی دھمکیوں کی وجہ سے انہیں اپنا کاروبار چلانے میں مشکلات کا سامنا تھا۔
سوشل ویب سائٹ فیس بک پر اپنے آفیشیل پیج پر طویل پوسٹ لکھتے ہوئے وزیر اعلی نے لکھا ہے کہ مسلسل ہراساں کیے جانے پر وہ سخت ذہنی دباؤ کے شکار اور پریشان حال تھے۔
یہ صورت حال انتہائی تشویش ناک ہے کہ ملک کے اتنے بڑے بزنس مین بھی اپنے آپ کو غیرمحفوظ سمجھنے لگے۔
ممتا بنر جی نے لکھا ہے کہ مجھے مختلف ذرایع سے خبر ملی ہے کہ ملک کے موجودہ حالات سے تنگ اور خوف وہراساں کئے جانے سے پریشان کئی بڑے بزنس گھرانے اپنا کاروبار ختم کرکے ملک چھوڑ کر چلے گئے ہیں اور کئی جانے کی تیاری کررہے ہیں۔