ETV Bharat / state

Mamata At G20 Dinner وزیر اعلی ممتا بنرجی صدرجمہوریہ کی دعوت میں شرکت کریں گی - 9 ستمبر کو صدر جمہوریہ جی ۔20کانفرنس

بھارت اور انڈیا کو لے کر جاری بحث کے دوران وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی صدرجمہوریہ ہند کی طرف سے جی ۔20 اجلاس کے موقعے پر بلائی گئی عشائیہ میں شرکت کریں گی۔

وزیر اعلی ممتا بنرجی صدرجمہوریہ کی دعوت میں شرکت کریں گی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 7, 2023, 10:41 AM IST

کولکاتا: نو ستمبر کو صدر جمہوریہ مرمو نے جی 20 کانفرنس کے موقعے پر متعدد رہنماؤں کو عشائیہ پر مدعو کیا ہے۔ دعوت نامہ میں 'انڈیا'

کی جگہ پر 'بھارت' لکھنے پر تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ 18 ستمبر کو ہونے والے پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں ملک کا نام انگریزی میں انڈیا سے بدل کر بھارت کرنے کی تجویز پاس ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ ملک کی کئی اہم سڑکوں، شہروں اور ریلوے اسٹیشنوں کے نام پہلے ہی مرکزی حکومت اور کئی ریاستی حکومتیں تبدیل کر چکی ہیں۔ اس مرتبہ مودی حکومت کی نظریں ملک کے نام پر ہیں۔ ایسا نہیں ہے کہ جی 20 سربراہی اجلاس کے موقعے پر صدر کے عشائیے کے دعوت نامے پر پہلی مرتبہ بھارت لکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس مرتبہ آسیان میں بھارت وزیر اعظم مودی کے انڈونیشیا کے دورے کے موقع پر سرکاری نوٹ میں بھارت کے وزیر اعظم لکھا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Mamata On India Name Change کیا بی جے پی ملک کا نام بھی تبدیل کردیے گی، ممتا بنرجی

اس سب سے یہ بالکل واضح ہے کہ مرکز ملک کا نام تبدیل کرکے انگریزی میں بھی انڈیا کی جگہ بھارت کر دیا جائے گا۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بھی ملک کے نام کی تبدیلی کے معاملے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ کل، ممتا بنرجی نے یوم اساتذہ پر ایک پروگرام میں وزیر اعظم پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ وزیر اعظم مودی اپنا نام بدل رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.