ETV Bharat / state

چیمپئن شپ جیتنے پر ہندوستانی فٹبال ٹیم کو وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی مبارکباد

author img

By

Published : Jul 5, 2023, 6:21 PM IST

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی اور مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے بدھ کے روز ہندوستانی فٹ بال ٹیم کو ریکارڈ نویں بار ایس اے ایف ایف چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی۔ WB CM Mamta Banerjee lauds football team

سف چیمپئن شپ جیتنے پر ہندوستانی فٹبال ٹیم کو وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی مبارکباد

کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ہندوستانی فٹبال ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی ٹیم کی کامیابی کا سلسلہ یوں ہی جاری رہے اس کے لئے دعا کرتی ہوں۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے ٹویٹ کیا کہ ہندوستانی فٹ بال ٹیم کو ایس اے ایف ایف چیمپئن شپ 2023 کا خطاب جیتنے پر مبارکباد۔ انہوں نے کویت کو ہرا کر نویں بار خطاب جیتنے کا ریکارڈ قائم کیا! ہمارے فاتح کھلاڑیوں کو مبارکباد۔

دوسری طرف مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے ٹویٹ کیا کہ بلیو ٹائیگرز کو مبارک ہو کہ انہوں نے اپنا حوصلہ برقرار رکھا اور کویت کے ساتھ فائنل میں اس طرح کے سنسنی خیز مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریکارڈ آٹھویں بار SAFF چیمپئن شپ جیت لی۔

واضح ر ہے کہ ہندوستانی ٹیم نے منگل کی رات بنگلور کے سری کانتی راو اسٹیڈیم میں کویت کو پنالٹی پر 5-4 سے شکست دے کر نویں بار ساؤتھ ایشین فٹ بال فیڈریشن (ساف) چیمپئن شپ جیت لی۔

یہ بھی پڑھیں:Asian Games 2023 ایشین گیمز کیلئے بھارتی ٹیم کا اعلان، نکہت، لولینا اور تھاپا اسکواڈ میں شامل

اب تک کی سب سے بڑی اور سب سے زیادہ مسابقتی SAFF چیمپئن شپ کے چوٹی کے مقابلے میں، کھیل 120 منٹ کے بعد 1-1 پر ختم ہوا لیکن پنالٹی شوٹ آؤٹ میں گرپریت سنگھ سندھو کی شاٹ نے ہندوستان کو نواں ٹائٹل دلایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.