مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ عرفا ن خا ن نے اپنی اداکاری جو وراثت چھوڑی ہے وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
وزیرا علیٰ ممتابنرجی نے لکھا ہے کہ کئی سال قبل کولکاتا میں ان سے میری ملاقات ہوئی ہے۔ وہ ایک کامیاب اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ اچھے انسان تھے۔
وزیرا علیٰ نے لکھا ہے کہ اداکار عرفان خان کے اہل خانہ،دوست و احباب اور مداحو ں سے میری تعزیت ہے۔ ان کے اہل خانہ سے ہمدردی ہے۔ دعاہے کہ ان کا غم جلد سے جلد کم ہوجائے۔
خیال رہے کہ آج دوپہر عرفا ن خان کا ممبئی ایک پرائیوٹ اسپتال میں انتقال ہوگیا۔گزشتہ ہفتے ہی ا ن کی والدہ سعیدہ بیگم کا اندرو میں انتقال ہوگیا تھا۔چند دن قبل طبیعت اچانک خراب ہونے کے بعدانہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔دوسال قبل وہ کینسرجیسے موذی مرض میں مبتلا ہوگئے تھے۔