کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا 2023 کے ہونہار طلباء کی اعزازی تقریب میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہاکہ انہیں پاس کورس میں گریجویٹ ہونے میں تین سال لگیں گے۔ لیکن جو آنرز کرتے ہیں، چار سال لگ جائیں گے۔ یو جی سی نے ایک اصول بنایا ہے۔ اس کا ایک فائدہ ہے کہ ماسٹرز کو ایک سال لگے گا۔ اس کا ایک فائدہ بھی ہے۔ اگر دوسری ریاستوں میں اس پر عمل شروع کردیا گیا ہے اگر ہم نہیں کرتے ہیں تو ہماری ریاست کے لڑکے اور لڑکیاں مقابلے میں پیچھے رہ سکتے ہیں۔
وزہر اعلیٰ ممتابنرجی نے یہ بھی کہا کہ ’میں لوگوں سے کہوں گا کہ محکمہ تعلیم میں ایک لیٹر باکس بنائیں، جو لوگ پیسے کی کمی کی وجہ سے تعلیم حاصل نہیں کر پا رہے ہیں، وہ اس باکس میں جا کر درخواست فارم جمع کرائیں گے۔ اس پر کارروائی ہوگی اور ایسے طلبا کی مدد کی جائے گی۔ گرمی کی شدت کو دیکھتے ہوئے ہم نے 15 تاریخ کو دوبارہ سکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاست نے کالجوں میں قومی تعلیمی پالیسی پر اپنی مہر ثبت کر دی ہے۔ چار سالہ گریجویشن کا عمل رواں تعلیمی سال سے شروع ہوگا۔ یہ پالیسی تمام سرکاری اور سرکاری امداد یافتہ کالجوں میں نافذ ہوگی۔ یہ نیا اصول تعلیمی سال 2023-24 سے نافذ العمل ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Four Years Graduation Course مغربی بنگال میں اب گریجویشن چار سال میں ہوگا
محکمہ تعلیم کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ طلبا کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ اس سال ہائیر سیکنڈری پاس کرنے والے تمام طلبہ اس نئی پالیسی کے تحت آئیں گے۔ داخلہ کا عمل بھی ایسا ہی ہوگا۔