ETV Bharat / state

Mamata Banerjee Backs Jyoti Priya Malik جیوتی پریہ ملک گرفتاری کے بعد بھی ممتا بنرجی کے کابینہ کا حصہ رہیں گے - راشن بدعنوانی کے الزام میں ای ڈی

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج اشارہ دیا ہے کہ راشن گھوٹالہ میں گرفتار جیوتری پریہ ملک کو کابینہ سے نہیں ہٹایا جائے گا۔ترنمول کانگریس کا ماننا ہے کہ جیوتری پریہ ملک سیاسی سازش کے شکار ہوئے ہیں اور گھوٹالے میں ان کا ہاتھ نہیں ہے ۔اس سے قبل اساتذہ تقرری گھوٹالہ کے الزام میں گرفتار ہونے کے بعدسابق وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی کو وزارت اور پارٹی کے عہدہ سے ہٹادیا گیا تھا ۔

جیوتی پریہ ملک گرفتاری کے بعد بھی ممتا بنرجی کے کابینہ کا حصہ رہیں گے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 8, 2023, 8:34 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے وزیر جیوتی پریہ ملک راشن بدعنوانی کے الزام میں ای ڈی کی حراست میں ہیں۔ ترنمول کانگریس ان کی گرفتاری میں سیاسی سازش دیکھ رہی ہے۔ جیوتی پریہ ملک خو د کہتے ہیں کہ سب کچھ ایک سازش ہے۔ اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری کی سازش اور ان کے اشارے پر یہ کارروائی ہوئی ہے۔ممتا بنرجی نے آج میٹنگ میں کہا کہ جیوتری پریہ ملک سازش کے شکار ہوئے ہیں ۔انہیں پھنسایا جارہا ہے ۔ممتا بنرجی نے شمالی 24پرگنہ کے لیڈروں سے کہا کہ جیوتری پریہ ملک کی غیر موجودگی میںپارٹی کا کام کاج دیکھیں ۔

وزیر اعلیٰ نے پارٹی کے کئی لیڈروں کو شمالی 24 پرگنہ کی تنظیم کو مزید وقت دینے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے یہ ذمہ داری ریاستی وزرا برتیا باسو، پارتھا بھومک، سوبھندو چٹوپادھیائے، رتھن گھوش کو سونپی۔ ممتا بنرجی نے کہاکہ آپ کالی پوجا کے دوران ضلع میں رہیں۔ شمالی 24 پرگنہ میں کئی کالی پوجا منعقد کی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Ration Scam In Bengal جیوتی پریہ ملک کی ا ی ڈی تحویل میں اضافہ

بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ’’ہر چیز کو گیدر کا رنگ دیا جا رہا ہے۔ وہ میدان، اسپتال، دفتر ہر چیز کو گیروا رنگ میں پینٹ کر رہے ہیں۔کابینہ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ کا یہ تبصرہ حال ہی میں مرکز کے نیشنل ہیلتھ مشن کی تقرری کے لیے بھیجے گئے خط کے تناظر میں آیا ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.