مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہا کہ ہے فنڈ ناکافی ہیں ۔اس لئے سول سوسائٹی آگے بڑھ کر حکومت کے ساتھ تعاون کا ہاتھ آگے بڑھائیں ۔روپے اور سامان کے ذریعہ مدد کی جاسکتی ہے۔
ریاستی سیکریٹریٹ میں نامہ نگاروںسے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہاکہ جنوری میں ہے کورونا وائرس کے خطرات سامنے آگئے تھے اور ملک کے بھی اس کے لپیٹ میں آنے کا خطرہ بڑھ گیا تھا مگر مرکزی حکومت نے اس وقت کوئی توجہ نہیں دی اور اب بھی ریاست کی مدد کیلئے ہاتھ آگے نہیں بڑھایا جارہا ہے۔
ممتابنرجی نے اس موقع پر محکمہ صحت میں سینئر آئی اے ایس آفیسر سنجے بنسل کا موبائل نمبر 9051022000جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس نمبر رابطہ کرکے مدد کی جاسکتی ہے ۔
اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ نے ریلیف فنڈ کا اکائونٹ نمبر آئی سی آئی سی آئی بنک لمیٹڈ ہوڑہ برانچ اکائونٹ نمبر 628005501339آئی ایف سی کوڈ icic 00006280۔ایم آئی سی آر 700229010جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس اکائونٹ پر روپیہ جمع کرائے جاسکتے ہیں ۔
وزیرا علیٰ نے کہا کہ گزشتہ ہفتے ہی ہم نے خصوصی فنڈ جاری کردیاتھا ۔مگر 200سو کروڑ روپے ناکافی ہیں ۔اس کے علاوہ 4لاکھ خصوصی لباس ، 2 لاکھ سرجیکل ماسک20 ہزار آئی آر تھرمامیٹر ، 300وینٹی لیٹر اور 5 ای سی اے او مشینیں خریدنے کا حکم دیا گیا ہے۔
![وائرس سے نمٹنے کیلئے ریاست کے شہریوں سے مدد کی اپیل](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/6539594_mamat.jpg)
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے 23 مارچ کو ہی ریاست بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کرچکی ہے۔
اس سے قبل انہوں نے ریاست کے یونیورسٹیوں، کالجوں اور سرکاری اور پرائیوٹ اسکولوں سمیت تمام تعلیمی اداروں کو 15 ایرپل تک لاک ڈاؤن کرچکی ہیں۔
ایک ہفتہ پہلے ہی ہاٹل، ریستوراں، پب سمیت تمام تفریح گاہوں کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔کولکاتا پولیس اور مغربی بنگال پولیس لاک ڈاؤن کوکامیاب بنانے کے لئے طاقت کامطاہرہ کررہی ہے۔