ETV Bharat / state

ایک لاکھ نوجوانوں کو کاروبار کے لئے فی کس دو لاکھ روپے - مالدہ ضلع کے کالیاچک

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مالدہ کے کالیاچک میں چند ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان نسل کو کاروباری سرگرمیوں میں حصہ لینے اور روزگار کمانے کیلئے حکومت مالی تعاون فراہم کرے گی۔

ایک لاکھ نوجوانوں کو کاروبار کے لئے دو لاکھ روپے دینے کا اعلان

author img

By

Published : Mar 3, 2020, 7:28 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 7:36 PM IST

مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے کالیاچک میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہاکہ آج ترقی کا دور ہے۔ ترقی کے دور میں ہم پیچھے ہونا نہیں چا ہتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مغربی بنگال کے عوام کے لئے چند نئے منصوبوں کو جلد سے جلد نافذ کیا جائے گا۔ اس کے لئے اضلاع کے تمام اعلیٰ افسران کوہدایت دی گئی ہے ۔

وزیر اعلیٰ نے کہاکہ اس پر کام ابھی سے شروع ہوچکا ہے۔ نئے منصوبوں سے عام لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ نئے منصوبے کے بعد لوگوں کو اپنی مالی حالت میں بہتری کرنے کا سنہرا موقع ملے گا۔

ایک لاکھ نوجوانوں کو کاروبار کے لئے دو لاکھ روپے دینے کا اعلان
ایک لاکھ نوجوانوں کو کاروبار کے لئے دو لاکھ روپے دینے کا اعلان

محترمہ ممتابنرجی نے کہاکہ اس کے علاوہ نوجوانوں کے لئے ایک خاص منصوبہ ہے۔ اس منصوبے کے تحت ایک لاکھ نوجواںوں کو دودو لاکھ روپے دیئے جائیں گے تا کہ وہ کاروبار کر سکے۔

جلسے کو خطاب کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کی سربراہ نے کہاکہ نوجوانوں کو اپنے پیروں پر کھڑے ہو نے کا موقع دیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے کے تحت اضلاع کے نوجوانوں کے لئے کاروبار میں قسمت آزمانے کا سہرا موقع ہے ۔ اس سے انہیں مستقبل میں فائدہ ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں ضمنی اسمبلی انتخابات کے بعد پہلی مرتبہ مالدہ کا دورہ کرتے ہوئے عوامی جلسے کو خطاب کیا۔

مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے تینوں اسمبلی حلقے میں ہونےو الے ضمنی انتخابات میں بھارتیہ جنتاپارٹی کو شکست دی تھی۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 7:36 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.