کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ طلبہ کو ایک خصوصی پرواز کے ذریعے امپھال سے کولکاتا روانہ کیا گیا ہے جو آج (8 مئی) صبح 10:15 بجے کولکاتا اترے۔ یہ تمام طلباء ایگریکلچرل کالج سے بی ایس سی/ایم ایس سی/پی ایچ ڈی کر رہے تھے۔ ہمارے عہدیداروں نے کولکاتا کے ہوائی اڈے پر خصوصی ڈیسک پر تمام طلباء کا استقبال کیا اور کولکاتا سے ان کی رہائش گاہ تک پہنچانے کے انتظامات کیے۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی نے مزید کہا کہ منی پور میں پھنسے ہوئے دیگر لوگوں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ کہیں بھی مصیبت میں گھرے لوگوں ہم پوری یکجہتی سے نکالنے کے لیے تیار ہیں۔ اس سے پہلے محترمہ بنرجی نے جمعرات کو منی پور کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ یہ سیاست کرنے کا وقت نہیں ہے۔ سیاست اور انتخابات کے لئے انتظار کیا جا سکتا ہے لیکن ہمیں اپنی خوبصورت منی پور ریاست کو محفوظ بنانا ہوگا۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ سے منی پور کی صورتحال پر نظر رکھنے اور وہاں امن بحال کرنے کی درخواست کی۔
یہ بھی پڑھیں:Manipur violence حکومت نے شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دے دیا
وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے کہا کہ میں منی پور کے اپنے بھائیوں اور بہنوں سے بھی امن اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اپیل کرتی ہوں۔ اگرہم آج انسانیت کو جلائیں گے تو کل انسانیت کو نہیں بچا پائیں گے۔ آل ٹرائبل اسٹوڈنٹس یونین منی پور (اے ٹی ایم یو ایم) کے ذریعے منی پور ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف ایک احتجاجی ریلی کے انعقاد کے بعد سے منی پور جل رہا ہے، جس نے منی پور حکومت کو میتئی کو شیڈیول ٹرائب کی فہرست میں شامل کرنے کے مطالبے پر فیصلہ کرنے ہدایت کی دی۔