2011 اقتدار میں آنے کے بعد سے ہی جنگل محل کا علاقہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے مرکز نگاہ رہا ہے۔ ماؤنواز وں سے متاثر یہ علاقہ پر خصوصی توجہ دینے کے باوجود لوک سبھا انتخاب میں کھٹال کی سیٹ کے علاوہ تمام سیٹوں پر ترنمول کانگریس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
سبرتو مکھرجی اور مانس بھوئیاں جیسے سینئر سیاست داں انتخاب ہار گئے۔ اس کے علاوہ پنچایت انتخابات میں ترنمو ل کانگریس کو مایوس نتائج سے سامنا کرنا پڑا۔
جنگل محل میں شکست کا سامنا کرنے کے بعد ترنمول کانگریس نے سنجیدگی کے ساتھ تجزیہ کرتے ہوئے ایک بار پھر عوام کا دل جیتنے کی قواعد تیز کردی۔تنظیمی سطح پر بڑے پیمانے پر تبدیلی کرنے کے ساتھ عوامی رابطے میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
اب ممتا بنرجی نے مقامی لوگوں کے ایک پرانے مطالبے کو پورا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق فوری طور پر یونیورسٹی کیلئے 2.5کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں اور یونیورسٹی مکمل کرنے کی مدت 2سال مقرر کیا گیا ہے۔متعینہ مدت میں یونیورسٹی مکمل ہوجائے گا۔اس کیلئے ٹینڈر بھی جاری کردیا گیا ہے۔