ETV Bharat / state

بنگال میں تمام سرکاری اور غیرسرکاری اسکول 15 اپریل تک بند - وزیر اعلیٰ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی

کورونا وائرس کے ڈر کے پیش نظر بنگال میں احتیاطی قدم اٹھاتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے 16مارچ تا 15 اپریل تک ریاست کے تمام اسکولوں اور کالجوں کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔

بنگال میں تمام سریکاری اور غیرسکاری اسکول 15 اپریل تک بند

author img

By

Published : Mar 16, 2020, 7:24 PM IST

کورونا وائرس کی دہشت کا سایہ اب ہر جگہ نظر آنے لگاہے۔ حکومت کی تمام تر یقین دہانی کے باوجود لوگوں میں ڈر کا ماحول ہے۔

بنگال میں تمام سریکاری اور غیرسکاری اسکول 15 اپریل تک بند

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے چیف سکریٹری، چیف ہلیتھ سکریٹری سے نبنو میں میٹنگ کرنے کے بعد 16 مارچ سے 15 اپریل کے درمیان ریاست کے تمام اسکولوں، کالجوں، مدرسوں اور نجی تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ اسکولوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ اس درمیان وہ داخلی امتحانات نہیں لے سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ دہلی، مہاراشٹر اور بہار میں پہلے ہی اسکولوں کو بند کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

کرناٹک کے بعد دہلی میں کورونا کی وجہ سے ایک مریض کی موت کے بعد بنگال حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ تاہم ہائر سیکنڈری کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

علاوہ ازیں نجی تعلیمی اداروں کو بھی بند رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔31 مارچ کے بعد حالات کا جائزہ لینے کے بعد ہی اسکول و کالج کھولنے پر غور کیا جائے گا۔

اس سے قبل بنگال حکومت نے ریاست بھر میں کھیل تقریبات کے انعقاد پر روک لگا دی تھی کہ 31 مارچ تک کوئی بھی کھیل منعقد نہیں ہوگا۔ 18مارچ کو کلکتہ کے ایڈن گارڈن میں ہونے والا جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان میچ بھی رد کردیا گیا ہے۔

دنیا کے 135سے زیادہ ممالک میں پھیل چکے کورونا وا ئرس کی وجہ سے اب تک بڑے چھوٹے ٹورنامنٹ منسوخ یا پھر ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن (این بی اے) کے کلب تاج جیج کے ایک کھلاڑی کے پوری دنیا میں پھیل چکے جان لیوا کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد این بی اے نے اس برس ہونے والے سیشن کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی کھیل پر بھی کوروناوائرس کا گہرااثرپڑرہا ہے۔متعدد بین الاقوامی اور قومی کھیل مقابلوں کو ملتوی کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان ون ڈے سریز ، رنجی ٹرافی فائنل،آئی لیگ اور آئی ایس ایل کو بند اسٹیڈیم میں کرانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.