ETV Bharat / state

CM Mamata Banerjee Accuses BJP 'بیرون ریاستوں کے لوگ بنگال کے خلاف سازش کر ریے ہیں'

author img

By

Published : Apr 26, 2023, 6:45 PM IST

مالدہ کے اسکول میں پستول لے کر داخل ہونے کے واقعے پر وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ مغربی بنگال کے خلاف بڑے پیمانے پر سازش کی جا رہی ہے۔ اس سازش میں بیرون ریاستوں کے لوگ ملوث ہیں۔ بی جے پی کا نام لئے بغیر کہاکہ یہ سب ایک سیاسی جماعت کے اشارے پر ہو رہا ہے۔

بیرون ریاستوں کے لوگ بنگال کے خلاف سازش کر ریے ہیں

کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے سیکریٹریٹ بلڈنگ نبنو میں پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے مالدہ ضلع اور شمالی دیناج پور میں تشدد کولے کر ریاست کی اپوزیشن جماعتوں پر سخت تنقید کی ہے۔

  • Yesterday's hooliganism in which the Police force was attacked & property of people and the government was damaged is unacceptable. I have asked the Police to investigate. On one hand, the girl's case will be investigated and on the other hand, violence case will be investigated.… pic.twitter.com/2VvWzW8Hht

    — ANI (@ANI) April 26, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ مالدہ اسکول واقعہ کے پیچھے سازش ہے۔ چند لوگ بنگال کو بدنام کرنے کی سازش میں مصروف ہیں۔ سازش رچنے والوں نے ریاست میں جرائم کی وارداتوں کو انجام دینے کے لئے ملک کی دوسری ریاستوں سے لوگوں کو بلایا ہے۔ لیکن انہیں یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ بنگال کی سرزمین پر ان کی ایک بھی نہیں چلے گی۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ نے مشورہ دیا کہ اسکول کو زیادہ محتاط رہنا چاہیے۔ اسکول کو سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہوگا۔ اسکول انتظامیہ پر سینکڑوں بچوں کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ ان بچوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے کچھ بھی کرنا ہوگا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہتھیار کے ساتھ اسکول میں داخل ہونے والے نوجوان کو یہ خیال کہاں سے آیا؟۔وہ کس مقصد سے اسکول میں داخل ہوا تھا۔اس کے بارے میں تفتیش کرنے کی ضرورت ہے۔ہو سکتا ہے کہ وہ کسی مقصد کے تحت ہتھیار لے کر اسکول میں داخل ہوا تھا۔

انہوں نے کہاکہ موقع پر اساتذہ اور طلباء نے ذہانت کا مظاہرہ کیا۔ پولیس اہلکاروں کا شکریہ ادا کرنا چاہئے کیونکہ انہوں نے مستعدی کا مظاہرہ کرکے بندق بردار شخص کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:Police Station Burn Down کالیا گنج میں راجبنسی اور آدیباسیوں نے تھانے میں آگ لگا دی

واضح رہے کہ حال ہی میں کالیا گنج میں ایک نابالغ لڑکی کی اجتماعی عصمت دری اور قتل کا الزام سامنے آیا تھا۔ اس واقعہ کے بعد سے ہی کالیا گنج میں حالات خراب ہوگئے ہیں۔ راج بنشی شیڈولڈ ٹرائب کوآرڈینیٹنگ کمیٹی نے منگل کی سہ پہر کالیا گنج میں احتجاج کا اعلاین کیا تھا۔ مظاہرین میں چند افراد نے تھانے پر دھاوا بول دیا۔ پولیس نے پروگرام کی پیشگی اطلاع ملنے پر تھانے کے سامنے تین جگہوں پر بیرکیڈنگ کی تھیں۔ مبینہ طور پر مشتعل افراد نے اس بیریکیڈنگ کو توڑ دیا۔ اس کے بعد پولیس پر مبینہ طور پر پتھر اور اینٹ برسائے گئے۔ پولیس نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.