ETV Bharat / state

Shaheed Diwas کولکاتا سے ممتابنرجی کا بی جے پی کو چیلنج

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی نے پنچایت انتخابات کے دوران ہلاک ہونے والے مختلف سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے رشتہ داروں کو ہوم گارڈ دینے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہاکہ ہم دوسری پارٹیوں کی طرح جنازے پر سیاست نہیں کرتے ہیں۔

کولکاتا سے ممتابنرجی کا بی جے پی کو چیلنج

author img

By

Published : Jul 21, 2023, 3:27 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتابنرجی نے شہید دیوس کے جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم جی کو منی پور میں خواتین کے ساتھ ہونے والی بریریت پر دکھ نہیں ہوا ۔آپ خاموش رہ سکتے ہیں لیکن ہم منی پور کی ماں بیٹیوں کی حمایت میں سٹرکوں پر اتریں گے۔ وزیر اعلی ممتابنرجی نے کہاکہ مرکز میں ایک ایسی حکومت ہے جو نفرت،مذہب کے نام پر سیاست کرتی ہے۔منی پور میں جو کچھ بھی ہوا اس سے پوری دنیا میں کیا پیغام گیا ہے۔لوگ کیا سوچ رہے ہیں۔

  • #WATCH | West Bengal CM Mamata Banerjee says, "I want to ask PM Modi did the incident in Manipur not hurt you even a little? You point fingers at West Bengal but don't you have love for sisters and mothers? Till when daughters will be burnt, Dalits, minorities will be killed,… pic.twitter.com/wDl8aL008i

    — ANI (@ANI) July 21, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ کیا منی پور میں رہنے والی خواتین بھارتی نہیں ہیں۔مودی جی آپ نے تو بیٹی پڑھاو بیٹی بچاو مہم شروع کی ہےلیکن آپ کی حکومت میں بیٹیوں کا کیا حال ہے اس پر بات کرنے سے ہی آنکھوں میں آنسو آجاتا ہے۔منی پور کی خواتین ہماری اپنی ہیں۔ہم ان کی حفاظت کرنے کے لئے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت کے لوگ انڈیا کو جتائیں گے اور نفرت و مذہب کے نام پر عام لوگوں کو گمراہ کرنے والوں کو ملک سے باہر کر دیں گے۔ترنمول کانگریس کی سربراہ نے کہاکہ 2024 میں بی جے پی کی حکومت اگر دوبارہ آ جاتی ہے تو عام لوگوں کی پریشانیاں بڑھ جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:Mamata Outraged Over Manipur منی پور کی وحشیانہ ویڈیو دیکھ کر دل ٹوٹ گیا: وزیراعلیٰ ممتا بنرجی

ان کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے ملک کے منافع بخش اداروں کو فروخت کر چکی ہے۔اگر یہ حکومت اقتدار میں برقرار رہتی ہے تو نا جانے اور کیا کیا بچ دے گی کسی کو کچھ بھی معلوم نہیں ہے۔بی جے پی آج حکومت میں ہے تو جو چاہتی ہے وہ کر رہی ہے لیکن کل اقتدار سے بے دخل ہو جائے گی تو ان کا کیا ہوگا۔کبھی آپ لوگوں نے سوچا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.