ETV Bharat / state

CID To Investigate Howrah Incident ہاوڑہ تشدد معاملے کی جانچ سی آئی ڈی کے حوالے

author img

By

Published : Apr 1, 2023, 2:41 PM IST

ہاوڑہ کے شیب پور قاضی پاڑہ میں گزشتہ روز رام نومی کے جلوس کے دوران دو گروپوں کے درمیان جھڑپوں، توڑ پھوڑ اور آتشزنی کے معاملے کی جانچ کی ذمہ داری ضلع پولیس کے ہاتھوں سے سی آئی ڈی کو سونپ دی گئی ہے۔

ہاوڑہ تشدد معاملے کی جانچ سی آئی ڈی کے حوالے

کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل ہاوڑہ کے شیب پور قاضی پاڑہ میں گزشتہ روز رام نومی کے جلوس کے دوران دو گروپوں کے درمیان جھڑپوں، توڑ پھوڑ اور آتشزنی کے معاملے کی جانچ کی ذمہ داری ضلع پولیس کے ہاتھوں سے سی آئی ڈی کو سونپ دی گئی ہے۔ اس سے قبل ہاوڑہ سٹی پولیس پورے معاملے کی جانچ کر رہی تھی۔ سی آئی ڈی کی ٹیم اس معاملے میں پہلے ہی ہاوڑہ کمشنریٹ سے کیس ڈائری جمع کر چکی ہے۔

سی آئی ڈی کے اہلکار ہفتہ کو ہاوڑہ شیب پور قاضی پاڑہ کے دورے پر جا سکتے ہیں۔ سی آئی ڈی اہلکاروں کے شام جائے وقوع پر پہنچنے کی اطلاع ہے۔ ذرائع کے مطابق ہاوڑہ سٹی پولیس کمشنر پروین کمار ترپاٹھی بھی سی آئی ڈی کی ٹیم کے ساتھ شیب پور جائیں گے۔ وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی ہدایت پر اس وقت 11 آئی پی ایس افسران ہاوڑہ میں امن و امان برقرار رکھنے کی ذمہ داری سنبھال رہے ہیں۔

اس کے علاوہ ریاستی ایس ٹی ایف اور خفیہ ادارے کے اہلکار بھی ہاوڑہ میں موجود ہیں۔ غور طلب ہے کہ رام نومی کے تہوار کے دوران دو گروپوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں اس سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس نے بتایا کہ علاقے میں کئی گاڑیوں کو نذر آتش کیا گیا اور دکانوں میں توڑ پھوڑ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:Internet suspended in Howrah رام نومی تشدد معاملہ، ہاوڑہ میں انٹرنیٹ خدمات معطل، امتناعی احکامات نافذ

ضلع کے قاضی پاڑہ علاقے میں اور اس کے آس پاس میں صورتحال قابو میں ہے۔ گزشتہ روز جمعہ کو پرامن اور قابو میں تھیں کیونکہ علاقے میں بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات رہی۔ ہاوڑہ میں گزشتہ روز جمعرات کے تشدد کے سلسلے میں 46 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ انتظامیہ کے ایک حصے نے لاپرواہی برتی ہے، انہوں نے کہا کہ تصادم میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.