ETV Bharat / state

ممتا بنرجی نے گورنر سے ملاقات کی

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے نئے گورنر جگدیپ دھن کھڑے سے راج بھون میں ملاقات کرکے کئی اہم موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔

ممتا بنرجی نے گورنر سے ملاقات کی
author img

By

Published : Aug 9, 2019, 10:24 PM IST

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بنگال نو مقرر گورنر جگدیپ دھنکر سے راج بھون میں ملاقات کی۔

گورنر اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے درمیان یہ پہلی سرکاری ملاقات ہے۔اس سے قبل 30جولائی کو راج بھون میں حلف برداری کی تقریب میں ممتا بنرجی سے ملاقات ہوئی تھی۔

ممتا بنرجی کابینی رفقاء کے ساتھ تقریب حلف برداری میں شرکت کی تھی۔دونوں کے درمیان ایک گھنٹے تک ملاقات کے بعد گورنر کی اہلیہ سدیش دھنکر بھی اس ملاقات میں شامل ہوئیں۔

راج بھون کے ذرائع کے مطابق یہ ملاقات خیر سگالی ماحول میں ہوئی اور دونوں کے درمیان مختلف امور میں بات چیت ہوئی۔کل وزیر تعلیم پارتھوچٹرجی نے گورنر سے ملاقات کی تھی۔

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ میٹنگ خوشگوار رہی۔ کئی اہم موضوع پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔ امید کر تے ہیں مستقبل میں گورنر سےملاقات کاسلسلہ جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ نئے گورنر جگدیپ دھن کھڑے سے قبل سابق گورنر مغربی بنگال کیشری ناتھ ترپاٹھی اور ریاستی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی کے درمیان تعلقات تلخ رہے ۔

سابق گورنر کیشری ناتھ ترپاٹی نے کئی موقع پر ریاستی حکومت پر تنقید کی تھی ۔ سابق گورھر نے ریاست میں لاءاینڈ آرڈڑ کے سلسلے میں ریاستی حکومت کو کئی مر تبہ گھیرا تھا۔اس کے علاوہ وزیراعلیٰ ممتابنرجی اور کیشری ناتھ ترپاٹھی کے درمیان بیان بازی ہوئی ۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.