ETV Bharat / state

کشمیر میں مزدوروں کی موت پر وزیرداخلہ خاموش کیوں ہیں؟ - امت شاہ

وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کشمیرمیں بنگال کے مزدوروں کی موت پر وزیرداخلہ امت شاہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بڑی بڑی باتیں کرنے والے لوگوں کے پاس بولنے کے لیے اب کچھ بھی نہیں ہے۔

کشمیر میں مزدوروں کی موت پر وزیرداخلہ خاموش کیوں؟
author img

By

Published : Oct 31, 2019, 8:39 PM IST

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کشمیر میں بنگال کے مزدوروں کی موت پر وزیرداخلہ امت شاہ پر تنقید کر تے ہوئے کہا کہ بڑی بڑی باتیں کرنے والے لوگ آج خاموش کیوں ہیں؟

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنر جی نے کشمیر میں دہشت گردوں کے حملے میں بنگال کے پانچ مزدوروں کی موت پروزیرداخلہ امت شاہ پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر میں بنگال کی حکمت عملی ناکام ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کشمیر میں ہلاک ہونے والے بنگال کے پانچ مزدور کام کرنے کے لیے وہاں گیے تھے۔ انہیں کیوں مارا گیا اس کا جواب وزیرداخلہ کے پاس نہیں ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ امت شاہ بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں۔ سیاست کے نام پر لوگوں کو ڈرا دیتے ہیں۔لوگوں ڈرانے اور مذہب کے نام پر سیاست کرنے والے لوگ خاموش ہیں۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ کے مطابق مغربی بنگال ملک کی تمام ریاستوں میں سب سے پرامن ریاست ہے۔ چند لوگوں کی تمام تر کوششوں کے باوجود بنگال نفرت کی آگ سے اب تک پاک ہے۔

انہوں نے کہاکہ مغربی بنگال میں اتر پردیش اور بہار کے لوگوں کوبنگال میں کسی بھی طرح کی پریشانیوں کاسامنا نہیں ہے۔ مگر مغربی بنگال کے لوگوں کو ملک کی دیگر ریاستوں میں تشدد کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔

ممتابنرجی نے کہاکہ یہ سب ایک سیاسی جماعت کے اشارے پر ہورہاہے۔عام لوگوں کی موت پر سیاست کرنے والی جماعت کوصرف اور صرف اقتدار سے محبت ہےاور اس کے لیے وہ کچھ بھی کرسکتی ہے۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہاکہ لوگوں کو اب سب کچھ سمجھ آگیا ہے۔ وہ گمراہ کرنے والی سیاسی جماعت کی باتوں میں اب نہیں آ سکتے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.