ETV Bharat / state

ممتا بنرجی کی بی جے پی پر تنقید - کھانا گھر میں نہیں بنا تھا بلکہ فائیو اسٹار ہوٹل سے منگوایا گیا تھا

وزیر اعلی ممتا بنرجی نے نام لیے بغیر وزیر داخلہ امت شاہ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آدیواسی کے گھر میں جو کھانا کھائے تھے وہ فائیو اسٹار ہوٹل سے آیا تھا۔

west bengal chief minister mamata banerjee criticizes bjp
ممتا بنرجی کی بی جے پی پر تنقید
author img

By

Published : Nov 23, 2020, 10:53 PM IST

ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی بانکوڑہ ضلع کے دورے پر متعدد منصوبوں کے اعلان کے ساتھ ساتھ وزیر داخلہ امت شاہ کا نام لیے بغیر ان پر جم کر تنقید کی۔

وزیر اعلی نے کہا کہ گزشتہ ایک مہینے کے دوران مغربی بنگال میں بی جے پی کے کئی رہنما آئے اور بڑی بڑی باتیں کرکے چلے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ان رہنماوں میں سب سے اہم رہنما امت شاہ کا دورہ قابل ذکر ہے۔ بی جے پی کے سابق قومی صدر امت شاہ بانکوڑہ گئے۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے کہا کہ امت شاہ کے دورہ بنگال کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن انہوں نے کیا کیا؟

ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی کے اعلی رہنما ایک آدیواسی کے گھر گئے اور بی جے پی کے ریاستی صدر اور دیگر رہنماوں کے ساتھ کھانا کھایا۔ لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ کھانا گھر میں نہیں بنا تھا بلکہ فائیو اسٹار ہوٹل سے منگوایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کھانا کھانے سے پہلے بی جے پی کے رہنما آدیواسیوں کے رہنما بیرشا منڈا کے مجسمے پر گل پوشی کرنے کے بجائے قریب میں ایک غیر معروف مورتی پر گل پوشی کرکے چلے گئے۔

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے ممتا بنرجی پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے رہنما امت شاہ تو گھر میں پکے کھانے کا بھر پور لطف اٹھائے لیکن وزیر اعلی ممتا بنرجی سینگور کے دورے پر کس ہوٹل سے مانگوا کر کھائی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی ممتا بنرجی اکثر وبیشتر دورے کے دوران باہر سے کھانا کھاتی ہیں اس کا جواب کون دے گا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز بی جے پی کے سابق قومی صدر اور موجودہ وزیر داخلہ امت شاہ بنگال کے دورے پر آئے تھے۔

شمالی بنگال میں امت شاہ کا زبردست استقبال کیا گیا تھا۔ وہ ایک آدیواسی کے گھر میں زمین پر بیٹھ کر کھانا کھائے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.