این آر سی اور شہریت ترمیمی ایکٹ کی وجہ سے مغربی بنگال میں خوف و ہراس کے ماحول کے درمیان اب مرکزی حکومت نے اپنے خزانے کو بھر نے کیلئےتقسیم ہند ،1965اور 1971میں ملک چھوڑ کرپاکستان یا پھر بنگلہ دیش منتقل ہونے والوں کی جائدادجسے انیمی پراپرٹی کا درجہ دیا گیا ہے ۔کی نیلامی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔
2017 میں مرکزی حکومت نے دشمن پراپرٹی ایکٹ 1968 اور عوامی حقوق (غیر مجاز قبضہ والوں کی برطرفی) ایکٹ 1971 میں ترمیم کیاتھا۔
جس کے تحت 1962 ، 1965 اور 1971 کے بعد ہندوستان چھوڑنے والوں کی جائداد پر بھارت میں رہ جانے والے رشتہ دعویداری پیش نہیں کرسکتے ہیں۔
جنوری 2020 میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نےملک بھر میں 9,400اینمی پراپرٹی کی نیلامی کے لئے ایک پینل تشکیل دیا تھا۔ اس نیلامی سے قومی خزانے کو لگ بھگ 1 لاکھ کروڑ روپئے کی آمدنی ہوگی۔