ETV Bharat / state

'حکومت پیاز کی جمع خوری کے خلاف کارروائی کی ہدایت جاری کرے' - رکن پارلیمان سدیپ بندوپادھیائے

ترنمول کانگریس نے ملک میں کھانے پینے کی اشیاء  بالخصوص پیاز کی قیمتوں میں اضافہ پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے جمع خوروں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

'حکومت پیاز کی جمع خوری کے خلاف کارروائی کی ہدایت جاری کرے'

author img

By

Published : Dec 5, 2019, 6:54 PM IST

مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان سدیپ بندوپادھیائے نے لوک سبھا میں جمعرات کے روز وقفہ صفر کے دوران یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ملک میں جس طرح پیاز کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں ۔

'حکومت پیاز کی جمع خوری کے خلاف کارروائی کی ہدایت جاری کرے'

انہوں نے کہاکہ وہ باعث تشویش ہے۔عام لوگوں کی پہنچ سے باہر ہوسکتی ہے ۔عام لوگ جب کسی چیز کو لے کر فکر مند ہو ں گے تو ہم یہاں بیٹھ کر کیا کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت كو اس معاملے پر غور کرنا چاہئے اور ای ڈی کے ذریعے پیاز کی جمع خوری کرنے والوں پر کارروائی کے لئے ریاستی حکومتوں کو ہدایات دی جانی چاہیے۔

مسٹر بندوپادھیائے نے کہا کہ پیاز کی قیمتیں ساری حدوں کو پار کر چکی ہیں۔ نومبر میں اس کی قیمت گزشتہ نومبر کے مقابلے میں 64 فیصد اور اس سال اکتوبر کے مقابلے میں 61 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے خود بازاروں کا دورہ کیا ہے اور مرکزی حکومت کو بھی پہل کرنی ہوگی اور قیمتوں کا تعین کرنے والے محکمہ کو بھی فعال کیا جانا چاہئے۔
واضح رہے کہ نمربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا اورا سکے اطراف میں پیاز کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے۔ بازاروں میں 150 سے 160 روپے کیلوپیاز فروخت ہورہے ہیں۔ خدشہ ہے کہ مشتقبل میں پیاز کی قیمت 200 روپے تک پہنچ سکتی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.