ETV Bharat / state

مغربی بنگال: بس تالاب میں گِرنے سے متعدد زخمی

مغربی بنگال میں ندیا ضلع کے چاپٹرا کے قریب مسافر بردار بس تالاب میں گر جانے سے 25 سے زائد افراد زخمی ہو گئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

bus accident in nadia district west bengal

author img

By

Published : Dec 31, 2020, 5:09 PM IST

مسافر بردار بس کرشنا نگر سے کریم پور کی جانب جا رہی تھی تبھی بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے تالاب میں جا گری۔

بس حادثے میں زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن میں پانچ لوگوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

زخمیوں کو ندیا ضلع صدر ہسپتال میں داخل کرایا گیا جبکہ شدید طور پر زخمیوں کو کولکاتا میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس اور فائر بریگیڈ اہلکاروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر راحتی کام کیا اور حالات کو قابو میں کرنے کی کوشش کی۔

فائر بریگیڈ عملہ کی مدد سے بس کے اندر پھنسے مسافروں کو بڑی مشقت سے باہر نکالا گیا جبکہ بس کی کھڑکیاں کاٹنے کے لیے گیس کٹر کا بھی استعمال کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر بردار بس کرشنا نگر سے کریم پور کی جانب جا رہی تھی تبھی بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے تالاب میں جا گری۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.