تلنگانہ میں ڈاکٹر کی عصمت دری کے بعد بے رحمی سے قتل کا معاملہ بھی سسلجھا بھی نہیں تھا کہ مغربی بنگال سمیت ملک کی دیگر ریاستوں سے خواتین کے خلاف جرائم کی واردتوں میں اضافہ ہو ا ہے۔
مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے انگریز بازار تھانہ کے تحٹ تھان تلہ علاقے سے پولیس نے ایک خاتون کی جھلسی ہوئی حالت میں لاش بر آمد کی ہے ۔
دھان تلہ علاقے میں آج دن میں جنگل کے پاس ایک خاتون کی جھلسی ہوئی لاش پائی گئی۔ مقامی باشندوں کی اطلاع پر انگریز بازار تھانے کی پولیس اور ڈی ایس اپی جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کاجائزہ لیا۔
ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھیجوا یا۔
مالدہ ضلع کے ڈی ایس پی پرشانت دیب ناتھ نے میڈیا کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جھلسی ہوئی حالت میں ایک خاتون کی لاش بر آمد کی گئی ہے۔لاش پوری طرح سے جلی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ 95 فیصد جسم جل جانے کی وجہ سے خاتون کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس کی تفتیش جاری ہے۔ اس ضمن میں اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آ ئی ہے۔
ڈی ایس پی کے مطابق پوسٹ مارٹم کی رپورٹ موصول ہونے تک اس کیس میں واضح طور پر کچھ بھی کہا نہیں جا سکتا ہے۔ جسم پر زخموں کے متعدد نشان پائے گیے ہیں۔
قیاس آرائی ہے کہ عصمت دری کے بعد خاتون کاقتل کیا گیا ہے۔ثبوت مٹانے کے لیے لاش کوجلانے کی کوشش کی گئی ہے۔
انگریز بازار تھانے کی پولیس نے پورے علاقے میں تلاشی مہم شروع کی ہے۔ مشکوک افراد سے پوچھ تاچھ کی جاری ہے۔
مقامی باشندوں کاکہنا ہے کہ علاقے میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہو ا ہے۔ عام لوگوں کو دہشت میں دن گزار رہے ہیں۔ پولیس اہلکاروں کو علاقے میں سکیورٹی صورتحال کو بہتربنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔