ETV Bharat / state

مغربی بنگال: درگا پوجا کے دوران جماعت اسلامی کی جانب سے بھائی چارہ کا پیغام - جماعت اسلامی حلقہ مغربی بنگال

درگا پوجا بنگالیوں کا سب سے بڑا تہوار ہونے کے ساتھ ساتھ ریاست مغربی بنگال کی ثقافت کا ایک اہم حصہ بھی ہے۔ ریاست میں مختلف مذاہب کے لوگ درگا پوجا تہوار بڑی عقیدت کے ساتھ مناتے ہیں۔

West Bengal: Brotherhood message from Jamaat-e-Islami during Durga Puja
مغربی بنگال: درگا پوجا کے دوران جماعت اسلامی کی جانب سے بھائی چارہ کا پیغام
author img

By

Published : Oct 26, 2020, 8:34 PM IST

جماعت اسلامی حلقہ مغربی بنگال کی جانب سے ہر سال درگا پوجا کے موقع پر غیرمسلموں میں اسلام کے تئیں موجود غلط فہمیوں کو دور کرنے اور بھائی چارگی کا پیغام دینے کے مقصد کے تحت سمپریتی اسٹال لگایا جاتا ہے۔

مغربی بنگال: درگا پوجا کے دوران جماعت اسلامی کی جانب سے بھائی چارہ کا پیغام

کولکتہ میں اس سال بھی جماعت اسلامی کی جانب سے درگا پوجا پنڈالوں کے قریب 150 سمپریتی اسٹال لگائے گئے۔

West Bengal: Brotherhood message from Jamaat-e-Islami during Durga Puja
مغربی بنگال: درگا پوجا کے دوران جماعت اسلامی کی جانب سے بھائی چارہ کا پیغام

مغربی بنگال میں ہر سال درگا پوجا بہت ہی تزک و احتشام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ مختلف مذاہب کے لوگ اس تہوار میں شریک ہوتے ہیں۔ بنگالیوں کے لیے درگا پوجا کافی اہمیت کا حامل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ درگا پوجا کے دوران سارا کولکاتا شہر روشنی میں ڈوب جاتا ہے۔ پوجا پنڈالوں کو خصوصی طور پر نہایت خوبصورت انداز میں سجایا جاتا ہے جسے دیکھنے کے لیے لاکھوں لوگ دور دراز سے کولکاتا آتے ہیں۔

جماعت اسلامی کی جانب سے درگا پوجا کے دوران غیرمسلم براداران وطن کو بھائی چارے کا پیغام دینے کے مقصد سے سمپریتی اسٹال لگائے جاتے ہیں جس کی ایک اور منشا یہ بھی ہوتی ہے کہ اسلام کے تئیں براداران وطن میں پھیلی غلط فہمیوں کو بھی دور کیا جائے۔

اس سال بھی کولکاتا شہر میں جماعت کی جانب سے 150 سمپریتی اسٹال لگائے گئے۔ ان اسٹال پر موجود جماعت اسلامی رضاکاروں کی جانب سے درگا پوجا میں آنے والے زائرین کےلیے مفت پینے کا پانی اور فرسٹ ایڈ کا انتظام کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اسلامی لٹریچر اور کتابچے بھی براداران وطن میں تقسیم کئے جاتے ہیں تاکہ اسلام کے خلاف پھیلی ہوئی غلط فہمیوں کو دور کیا جاسکے۔

جماعت اسلامی حلقہ مغربی بنگال کے سکریٹری شاداب معصوم نے بتایا کہ اس سال ریاست میں پوجا منڈپ کے قریب 150 سے زائد سمپریتی اسٹال لگائے گئے جہاں پینے کا صاف پانی، فرسٹ ایڈ اور سینیٹائزر کا انتظام کیا گیا جبکہ ہزاروں برادران وطن نے ان اسٹالز کا رخ کیا۔

انہوں نے کہا ملک کے موجودہ حالات میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ایسے حالات میں جماعت اسلامی ہند نے اس مہم کو شروع کیا ہے تاکہ آپسی بھائی چارگی میں اضافہ ہو اور لوگ دوسرے کو سمجھ سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.