مغربی بنگال کے سیالدہ ۔بنگاؤں سکیشن میں واقع مدھم گرام اسٹیشن کے قریب ایک لوکل ٹرین میں لاوارژ بیگ میں بم کی افواہ سے مسافروں میں دہشت پھیل گئی۔
مسافروں کی اطلاع پر لوکل ٹرین مدھم گرام اسٹیشن پر روکا گیا۔اس کی اطلاع پر آر پی ایف اور جی آر پی کے جوان جائے وقوع پرپہنچ کر لوکل ٹرین کو مسافروں سے خالی کرایا۔
آر پی ایف اورجی آر پی کے جوانوں نے ٹرینوں میں خصوصی تلاشی مہم چلائی۔ تلاشی مہم کے دوران لیڈیز کمپارٹمنٹ سے ایک لاوارث بیگ برآمد کیاگیا۔
تلاشی مہم کے دوران لاوارث بیگ سے کھانے کا ٹفن ،چمچ اور کچھ کاغذات بر آمد ہو ئے۔ اس کے بعد لوکل ٹرین کودوبارہ سفر کے لیے روانہ کرنے کااعلان کیا گیا۔
آرپی ایف اور جی آرپی نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لاوارث بیگ میں بم کی افواہ سے دہشت پھیل گئی تھی۔ کسی نے جھوٹی افواہ پھیلانے کی کوشش کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ جھوٹی افواہ سے مسافروں میں دہشت پھیل گئی۔ لوکل ٹرین کومدھم گرام اسٹیشن پر رکواکرتلاشی لی گئی۔اس دوران ٹرین کوڈیڑھ گھنٹے تک اسٹیشن پر روکی گئی۔
آرپی ایف اور جی آرپی کاکہنا ہے کہ لاوارث بیگ کسی طالبہ کاہی ہے۔وہ غلطی سے اپنا بیگ کمپارٹمنٹ چھوڑ اترگئی ہوں گی۔