مغربی بنگال کے شمالی 24 پر گنہ کے نئی ہٹی تھانہ علاقے میں نامعلوم شرپسندوں کے حملے میں بھارتیہ جنتاپارٹی کے حامی شدید طور پر زخمی ہو گیا۔
بی جے پی کے رہما نے ترنمول کانگریس کے حامیوں پر حملہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ حکمراں جماعت بی جے پی کے حامیوں کو ہدف بنانے میں مصروف ہے۔
انہوں نے کہاکہ ترنمول کانگریس کےکہنے پر پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ اس سے بی جے پی کے حامی خوفزدہ ہیں۔
دوسری طرف ترنمول کانگریس کے رہنما کاکہنا ہے کہ بی جے پی کے اندرونی انتشار کے سبب علاقے میں تصادم کا سلسلہ جاری ہے۔ اس میں ترنمول کانگریس کا کوئی رول نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ گروہی تصادم کے دوران بی جے پی کے حامی زخمی ہوا اس کا الزام ترنمول کانگریس پر عائد کیا جا رہا ہے۔ ہمارے حامیوں کو جھوٹے الزام میں پھنسانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال لوک سبھا انتخابات کے دوران بھاٹ پاڑہ اور نئی ہٹی میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان تصادم کاسلسلہ تقریباً تین مہینوں تک جاری رہا۔
دونوں سیاسی جماعتوں کے درمیان جاری تصادم میں متعدد افراد کی موت ہو ئی تھی۔ درجنوں گھروں اور دکانوں میں توڑ پھوڑ کی گئی تھی جس سے لاکھوں روپے کا نقصان ہو ا تھا۔