مغربی بنگال کے جنوبی چوبیس پرگنہ کے کلپی میں جلسے کو خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے ریاستی صدر نے کہا کہ اقتدار بدلنے کے ساتھ ساتھ بدلہ بھی لیا جائے گا۔
دلیپ گھوش نے کہا کہ تبدیلی کی لہر میں ترنمول کانگریس کی قیادت والی ریاستی حکومت کا یقینی ہے۔ اقتدار بدلنے کے ساتھ ساتھ بہت کچھ بدل جائے گا۔
ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کو کیا لگتا ہے کہ اقتدار بدلنے کے بعد انہیں بخش دیا جائے گا۔نہیں ایسا کچھ بھی بھی ہونے والا نہیں ہے۔
جن لوگوں نے ہمیں اور ہمارے حامیوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر جیل بھیجے والوں کو چھوڑ دیا جائے گا کیا۔
چن چن کر ایک ایک سے بدلا لیا جائے گا۔ایک ایک پیسہ اصولاً جائے گا ۔ ہمارے ساتھ جو برا کیا ہم اس کے ساتھ برا کریں گے۔سیاست میں سب کچھ جائز ہے۔
بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کے متنازعہ بیان کے بعد سیاسی رہنماؤں نے پر زور مذمت کی۔
ترنمول کانگریس،کانکریس اور سی پی آئی ایم نے کہا کہ بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش سے اور کیا امید کی جا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش اکثر و بیشتر متنازعہ بیان بازی کرکے ریاستی سیاست میں ہلچل مچا دیتے ہیں۔