ETV Bharat / state

مزدور بیرون ریاستوں میں کام کرنے مجبور

author img

By

Published : Nov 28, 2020, 7:57 PM IST

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے وزیراعلی ممتا بنرجی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی وجہ سے ریاست 20 برس پیچھے چلی گئی ہے ۔

jp state president criticizes Mamata Banerjee govt
ترنمول کانگریس کی وجہ سے ریاست 20 برس پیچھے چلی گئی ہے

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات جیسے جیسے قریب آ رہے ہیں ۔ویسے ہی سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے.

بائیں محاذ اور کانگریس فی الحال سیٹوں کی تقسیم کے مسئلے کو سلجھانے کی کوشش میں مصروف ہیں.

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی اندرونی خلفشار کے باوجود بنگال کے عوام کی پہلی پسند بنی ہوئی ہے ۔جبکہ بی جے پی بیرونی ریاستوں کے رہنماوں کی مدد سے ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت پر لفظی جنگ تیز کر دی ہے.

چائے پر چرچہ کے دوران بی جے پی کے ریاستی صدر نے ممتابنرجی کی حکومت کی جم کر تنقید کی.

ان کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کی وجہ سے مغربی بنگال برسوں پیچھے چلی گئی ہے. اس کی وجہ ریاست سے لوگوں کو دوسری ریاستوں میں جا کر ملازمت کرنی پڑتی ہے.

بی جے پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ اگر بے روزگاری کے مسئلے پر قابو پا لیا جاتا تو ریاست کو یہ دن دیکھنا نہیں پڑتا ۔

دلیپ گھوش نے کہا کہ ممتابنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت نے بے روزگاری دور کرنے کی کوشش نہیں کی جس کی وجہ سے بے روزگاری میں اضافہ ہوا ۔

مزید پڑھیں :

بی جے پی کی ریلی کے بعد محلے کو گوبر سے دھویا گیا

انہوں نے مزید کہا کہ ہے کہ بائیں محاذ کے 35 سالہ دور اور اب ترنمول کی حکومت کے 10 کل ملا کر45 برسوں کے درمیان بنگال میں کچھ نیا نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ بائیں اور ترنمول کانگریس نے مل کر 45برسوں تک رقم کرنے لائق ریاست میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.